021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عمداً واجب چھوڑنے سے سجدہ سہوسے جبرِنقصان نہیں ہوگا
60463نماز کا بیانسجدہ سہو کابیان

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارےمیں کہ ایک آدمی سے فرض نمازمیں ایک واجب غلطی سے چھوٹ گیا اور دوسرا اس نے جان بوچھ کر اس نیت سے چھوڑا کہ سجدہ سہو کرنا ہی ہے تو اس سے اس کا تدارک خود بخود ہوجائے گا،کیا اس طرح نماز پڑھنے والے کی نمازہوگئی یانہیں؟جبکہ سجدہ سہوکرلیاہو۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسئولہ صورت میں شخصِ مذکوراگر دوسرا واجب عمداً نہ چھوڑتا اورآخرمیں سجدہ سہو کرلیتا تو اس کی نماز درست ہوجاتی،لیکن چونکہ اس نے دوسرا واجب قصداً ترک کردیاہے اور واجب کوقصداً ترک کرنے سے سجدہ سہو کر لینا کافی نہیں ہوتا بلکہ اعادہ صلوۃ (نماز کا لوٹانا) واجب ہوتا ہے، لہٰذاشخصِ مذکور پر اس نماز کا اعادہ کرنا واجب ہے۔
حوالہ جات
لمافی الھندیۃ(۱/۱۲۶): وفی الولوالجیۃ: الأصل فی ھذا أن المتروک ثلاثۃ أنواع فرض وسنۃ، وواجب … وفی الثالث ان ترک ساھیاً یجبر بسجدتی السھو وان ترک عامداً لا کذا فی التاتارخانیۃ وطاھر کلام الجم الغفیر أنہ لا یجب السجود فی العمد وانما تجب الاعادۃ جبراً لنقصانہ، کذا فی البحرالرائق. وفی البحر الرائق(۱۶۱/۲): وظاھر کلام الجم الغفیر أنہ لایجب السجود فی العمد وانما تجب الاعادۃ اذا ترک واجباً عمدا جبر النقصانہ، وذکر الولوالجی فی فتاواہ أن الواجب اذا ترکہ عمدا لا ینجبر بسجدتی السہو لانھا عرفتا جابرتین بالشرع والشرع ورد حالۃ السہو وجعلھا مثلاً لھذا الفائت لا فوقہ. وفی الشامیۃ(۷۹/۲): ولو بنی علی الفرض تطوعاً وقد سہا فی الفرض لا یسجد اھـ… لان النفل صلاۃ أخری غیر الفرض ولا یمکن ان یکون سجود السہو لصلاۃ واقعاً فی صلاۃ أخری مقصودۃ وان کانت تحریمۃ الفرض باقیۃ فلذا لا یسجد، أو لانہ لما بنی النفل عمدا صار مؤخراً للسلام عن محلہ عمدا، والعمد لا یجبرہ سجود السہو بل تلزم فیہ الاعادۃ، وحیث کانت الاعادۃ واجبۃ لم یبق السجود واجبا عن سہوہ فی الفرض لانہ بالاعادۃ یأتی بماسھا فیہ، والسجود جا بر عما فات قائم مقام الاعادۃ، فاذا وجبت الاعادۃ سقط السجود.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب