62484 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
عصری اسکولوں میں تفریحی ، طبی سرگرمیوں کے نام پر وقتا فوقتا بچوں کی دوڑ، سائیکل ریس، دوسرے شہروں کی سیر اورمختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں جس میں طلبہ و طالبات کا اختلاط بھی ہوتا ہے، اس کے لئے شرعی حکم کیا ہوگا؟ کیا مسلمان انتظامیہ کو اختلاط سے بچاتے ہوئے دونوں صنفوں کے لئے ان کاموں کو کرانا چاہئے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بچوں اور بچیوں کے لیے ضرورت کے بقدر پردے کا اہتمام کرتے ہوئے مناسب کھیلوں اورتفریحی پروگراموں کا انتظام کرنا جائز ہے، لیکن طلبہ و طالبات کے درمیان کھیلوں کے مخلوط پروگرام کروانا جائز نہیں۔ لڑکیوں کے کھیل ان کی مناسبت سے ہونے چاہیئں، ہر کھیل میں ان کو شامل کرنا ان کی فطری ساخت کے بھی خلاف ہے۔
حوالہ جات
...
محمدنعمان خالد
دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی
18/جمادی الاخری 1439ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |