021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اپنا حق وصول کرنے کے لیے رشوت دینا
62986 جائز و ناجائزامور کا بیانرشوت کا بیان

سوال

آج کل ٹریول ایجنسیاں حکومت سے کوٹہ وصول کرتی ہیں، اس پر انہیں بعض اوقات رشوت دینی پڑتی ہے۔ اکثر اوقات اپنا حق وصول کرنے کے لیے بھی رشوت دینی پڑتی ہے اس کے بغیر اپنا حق ملنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ کیا اس کے لیے رشوت دینا درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر یہ کوٹہ اس ایجنسی کا حق ہواور حکومتی کارندہ ادائیگی میں ٹال مٹول کررہا ہو، اور رشوت دیئے بغیر چارہ نہ ہو تو اپنا حق وصول کرنے کے لیے رشوت دینے کی گنجائش ہے۔ لیکن رشوت لینا کسی بھی صورت میں جائز نہیں۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 362) الثالث: أخذ المال ليسوي أمره عند السلطان دفعا للضرر أو جلبا للنفع وهو حرام على الآخذ فقط۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 72) ۔۔۔۔۔۔كما لو اضطر إلى دفع مرشوة لإحياء حقه جاز له الدفع وحرم على القابض۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب