021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر مسلموں کے مذہبی شعار کی مشابہت اختیار کرنا
69205ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

ملائیشیا کی ایک کمپنی جو پاکستان میں فوڈ سپلیمنٹ بیچنے کا کاروبار بذریعہ ممبر شپ کرتی ہے۔پاکستا ن میں اس کمپنی کے ممبران کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہےجس میں سے تقریباً 99.5فیصد لوگ مسلمان ہیں۔اروندکماراشیش اس کمپنی کا انٹرنیشنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر برائے پاکستا ن ہےجو ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔یہ تقریباً ہر دوسرے ماہ پاکستان آتا ہے اور مختلف شہروں میں ٹریننگ کے نام پر سیمینار کرتا ہے اور تین انگلیوں کا ایک نشان بنا کر کہتا ہے کہ آپ یہ نشان بنایا کرو۔یہ تین انگلیوں کا نشان ہندوؤں کی ایک مورتی کا ہے۔اس کمپنی کے تمام ممبران اس نشان کی تقلید رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ہماری روزی کا ذریعہ ہے،ہم یہ نشان ضرور بنائیں گے ۔کیا اسلام میں کسی کام کے لئے  ہندوؤں کی مورتی کی شباہت جائز ہے؟اگر یہ ناجائز ہے تو اس سلسلے کی روک تھام کے لئے علماء کرام کے پاس عدالت میں جایا جائے یا عدالت سے رجوع کیا جائے،کیونکہ یہ چیز بہت تیزی سے پھیل رہی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غیر مسلموں کے مذہبی شعار کی مشابہت اختیار کرنا کسی صورت بھی جائز نہیں ہے،لہذا کمپنی کے مسلمان ممبران کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ  چند پیسوں کی خاطر ہندوؤں کی مورتی کے نشان کو اپنائیں۔آپ کو چاہیے کہ چند مستند دارالافتاؤں سے اس کے متعلق فتوی لے کر عدالت کی طرف رجوع کریں تاکہ اس عمل کی روک تھام کی جاسکے ۔

حوالہ جات
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (13/ 96)
 عن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما قال قال رسول الله من تشبه بقوم أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار فهو منهم أي في الإثم والخير

سیدقطب الدین حیدر  

دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

17/07/1441

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید قطب الدین حیدر بن سید امین الدین پاشا

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب