69207 | زکوة کابیان | مستحقین زکوة کا بیان |
سوال
کیا ان کوزکوۃ کامالک بناکران کےلیےکرایہ پرکوئی فلیٹ لیں تو اس کےکرایہ کی ادائیگی امام زکوۃ کی
رقم سےکرسکتاہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہےکہ صورت مسؤلہ میں امام کوزکوۃ کی رقم کامالک بناناضروری ہے۔اگراس کی اجازت یااس کومالک بنائے بغیرامام کےاس مصرف(کرایہ کےمد) میں خرچ کرلیےتوزکوۃ ادانہ ہوگی۔البتہ اگرامام کو زکوۃکی رقم کا مالک بنایا جائےپھروہ خودیاامام کی اجازت سےکوئی اور اس رقم سےکرایہ اداءکرےتوجائز ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 270)
ولا يخرج عن العهدة بالعزل بل بالأداء للفقراء۔۔۔۔۔۔ ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 271)
وهو أن يوكل المديون خادم الدائن بقبض الزكاة ثم بقضاء دينه، فبقبض الوكيل صار ملكا للموكل،
الفتاوى الهندية (1/ 190)
ولو قضى دين الفقير بزكاة ماله إن كان بأمره يجوز، وإن كان بغير أمره لا يجوز وسقط الدين، ولو دفع إليه دارا ليسكنها عن الزكاة لا يجوز كذا في الزاهدي.
ضیاءاللہ
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
16رجب الخیر1441ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ضیاء اللہ بن عبد المالک | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |