021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجدمیں "کیمرےکی آنکھ آپکودیکھ رہی ہے”لکھنے کا حکم
68446ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

ہمارے مدرسے اور مسجد میں سیکوریٹی کے پیش نظرسی سی ٹی وی کاپورا سسٹم لگایا گیا تھا۔مگر کچھ عرصہ سے چوری کی وارداتوںمیں اضافہ ہواجس کے بعدمجلس وابستگا ن ادارہ میں سب حضرات کی رائےآئی کہ ایک نوٹس بھی مختلف جگہوں پر آویزاں کر دیا جائےجس پر یہ جملہ لکھا ہواہوکہ "کیمرےکی آنکھ آپکو دیکھ رہی ہے۔"بہرحال فیصلہ کے مطابق عمل کیاگیا ۔اس کے بعد ایک صاحب نے کہا کہ یہ تو آپ لوگوں کا عقید ہ خراب کررہے ہیں اور آپ لوگوں کا کیا اللہ پر توکل نہیں؟

اب سوال یہ ہےکہ اس جملہ سے لوگوں کا عقیدہ خراب کرنا ظاہر ہے یا نہیں اور اگر جواب ہاں میں ہے تواس کا  متبادل بھی فرمادیں جس سے چوری کی وارداتوںمیں کمی لاسکیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے اموال کی حفاظت کرنا مقصود ہوتا ہےاور خصوصاً مساجد میں تو وقف کا مال ہوتا ہے جس کی حفاظت مسجد انتظامیہ کی ذمہ داری  ہے۔لہذا مسجد میں یہ لکھ کر لگا دیناکہ"کیمر ے کی آنکھ آپکو دیکھ رہی ہے"  اس کا مقصد لوگو ں کو متنبہ کرنا ہے کہ وہ کوئی غیر اخلاقی حرکت نہ کریں اور مسجد کے مال کو محفوظ رکھا جاسکے۔اس پر یہ کہنا کہ اس سے لوگوں کا عقیدہ خراب ہورہا ہے اور ایسا کرنا توکل کے خلاف ہے تو یہ درست نہیں ،کیونکہ توکل "اسباب اختیار کر کے اس کے نتائج کو اللہ کے سپرد کر دینے کا نا م ہے" اور یہ اسباب کے درجے میں ہے جس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔

حوالہ جات
الآداب للبيهقي (ص: 315)
 عن أنس بن مالك قال: جاء رجل على ناقة له، فقال: يا رسول الله أدعها وأتوكل؟ فقال: «اعقلها وتوكل» . وروي أيضا عن عمرو بن أمية الضمري، عن النبي صلى الله عليه وسلم

سیدقطب الدین حیدر  

 دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی     

03/06/1441

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید قطب الدین حیدر بن سید امین الدین پاشا

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب