021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تین طلاق کا مسئلہ
70450طلاق کے احکامتین طلاق اور اس کے احکام

سوال

میاں بیوی کا گھریلوتنازعہ چل رہاتھا جس کی وجہ سے بیوی  کو دسمبر 2019 میں پہلی مرتبہ باقاعدہ طلاق ملی اور اسی دن رجوع بھی ہوا۔ پھر دونوں  اکھٹے رہے۔ چھ ماہ بعد یہی تنازعہ پھرشروع ہوا جس کی وجہ سے بیوی  ناراض ہو گئ ۔ اس عرصے میں  خاوند کے کچھ پیغام موصول ہوئے۔ جو تاریخ کے لحاظ سے ترتیب وار درج کئےجائیں گے۔مذکورہ ایک طلاق کے بعد ان پیغامات سے قبل کوئی طلاق نہیں دی۔

9ستمبر2020:

  1. دوسری طلاق ۔  تیسری بھیجوں گا۔
  2. تمھیں صرف ایک طلاق رہتی ہے۔ کیا پتہ  کل رات تمھیں فارغ کروں۔
  3. اب تم وہاں شادی کرو جہاں تم اور تمھارے گھر والے خوش ہوں۔ میرےساتھ تم خوش نہیں تھی۔
  4. تیسری  بھی تمہیں ایک دو دن تک مل جائے گی۔ معذرت کے ساتھ اس کے بعد میری جان بخش دینا،ڈھونڈ لو کوئی اچھا سا۔
  5. بڑی مشکل سے تیسری طلاق کو  روکا ہے۔ میرا دماغ پھٹ رہا ہے تم لوگوں کے لئے جی چاہتا ہے دوسری  کے ساتھ تیسری  بھی بھیجوں۔
  6. کل رات اگر تم واپس اسلام آباد واپس نہیں آئی تو میری طرف سے تیسری طلاق خودبخود ہو جائے گی۔اس کے بعد میرا تم سے کوئی واسطہ نہئں۔

وضاحت: بیوی  اسلام آباد مقررہ وقت تک نہیں جا سکی ۔

12ستمبر 2020:

  1. تمہیں میں نے پکی پکی دو طلاقیں دی ہیں۔ رہی تیسری کی بات ،جس دن میرے پاس پیسہ آگیا۔ میں نے نہیں چھوڑنا ،تیسری بھی دے کے رہوں گا۔
  2. اگر تم اس بار ایسے ہی واپس آگئی یہاں سے مار کر اور طلاق دے کر واپس بھگاؤں گا۔

 

  1.  

1۔ اگر 72 گھنٹوں تک واپس اسلامآباد نہیں آئی تو تمھیں ساری  طلاقیں خود بخود ہو جائیں گی۔

وضاحت :بیوی  نے 72 گھنتوں کی شرط پوری کی تھی۔

دیکھے میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر یہ لکھتا ہوں کہ میں نے تجھے طلاق  نہیں دی۔وہ اس طرح کہ پہلی طلاق اور تیسری طلاق میں نے صریح الفاظ میں لکھا ہے، جبکہ میرے پیغام "دوسری طلاق" کے ساتھ میں نے کچھ نہیں لکھا ہے۔ پیغام آپ کے ساتھ ہوگا۔اسے  پڑھ لے میں نے صرف" دوسری طلاق" لکھا ہے یہ نہیں لکھا ہے کہ کب دوں گا۔اگرطلاق دینے کا ارادہ ہوتا تو میں وضاحت بھی کرتا ۔ میں اس وقت بالکل ہوش وحوس میں تھا۔ اس کے بعدجو  میں نے کہا کہ اب ایک طلاق رہتی ہے وہ میں ماضی کی ایک طلاق کی بات کر رہا تھا۔جب میں نے دوسری نہیں  دی تو تیسری کیسی ہوگی۔؟چلو مان لیا کہ دوطلاقیں ہوگئی ہیں ۔پہلی اور تیسری، تو پھر بھی ایک مفتی صاحب کے کہنے کے مطابق نکاح کی ضرورت نہیں۔

اب میں تجھے معاف کرتا ہوں اور تم بھی مجھے معاف کیجیے۔جو ہوا سو ہوا۔آئندہ گھر آباد کریں گے۔

برائے مہربانی مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کتنی طلاقیں واقع ہوئیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں شوہر نے ایک طلاق پہلے دی ہے اور رجوع بھی کیا ہے۔اس کے بعد جب شوہر نے  پیغام بھیجا کہ دوسری طلاق تو اس سے دوسری طلاق بھی واقع ہوگئی۔کیونکہ یہ پیغام شوہر نے بیوی کے پاس بھیجا ہے اور اس کے بعد جو جملے لکھے ہیں وہ بھی اس بات پر دلالت کررہے ہیں کہ شوہر کی مراد طلاق دینا ہی ہے۔مثلا :اس کے بعد وہ لکھتا ہے کہ تیسری طلاق   بھی تمہیں ایک دو دن تک مل جائے گی۔اور  وہ باربار تیسری طلاق ہی کا ذکر کررہا ہے۔اس کے بعد اس نے پیغام بھیجا کہ کل رات اگر تم واپس اسلام آباد واپس نہیں آئی تو میری طرف سے تیسری طلاق خودبخود ہو جائے گی۔اور بیوی اسلام آباد نہیں آئی تو تیسری طلاق بھی واقع ہوگئی۔لہذا اب بیوی شوہر پر مکمل طور پر حرام ہوچکی ہے۔رجوع بھی جائز نہیں ہے اور موجودہ حالات میں  تجدید نکاح بھی جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات

زین الدین

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

۱۸/ربیع الاول ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

زین الدین ولد عبداللہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب