021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لمبے ناخن پر شیطان کا سواری کرنا
71363حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

سوشل میڈیا پر کچھ روایات گردش کرتی ہیں۔ لیکن ان کا حوالہ مذکور نہیں۔ بسا اوقات سننے کو بھی ملتی ہیں۔ مہربانی فرما کر ان کا مستند حوالہ عطا فرما دیں یا ان روایات پر حکم کی وضاحت کر دیں کہ صحیح ہیں، مقبول ہیں یا من گھڑت واقعات ہیں۔ روایت یہ ہے:

 "لمبے ناخن پر شیطان سواری کرتا ہے۔ اس پر حوالہ امام غزالی کی احیاء العلوم کا پیش کیا جاتا ہے۔"

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ روایت احیاء علوم دین میں مذکور ہے۔ احیاء علوم الدین بنیادی طور پر احادیث کی کتاب نہیں ہے، اس لیے کسی روایت کا اس میں مذکور ہونا مستند ہونے کی دلیل نہیں ہے۔  مذکورہ روایت بے اصل اور بے بنیاد ہے۔

حوالہ جات
إحياء علوم الدين (1/ 141)
الخامس الأظفار وتقليمها مستحب لشناعة صورتها إذا طالت ولما يجتمع فيها من الوسخ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يا أبا هريرة قلم أظفارك فإن الشيطان يقعد على ما طال منها.
تخريج أحاديث الإحياء = المغني عن حمل الأسفار (ص: 166)
حديث «يا أبا هريرة قلم ظفرك فإن الشيطان يقعد على ما طال منها» أخرجه الخطيب في الجامع بإسناد ضعيف من حديث جابر «قصوا أظافيركم» فإن الشيطان يجري ما بين اللحم والظفر.

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

19/06/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب