021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسلامیات کی کتاب بغیر وضو چھونا
71646پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

: ہمارے سکول کے نصاب میں شامل اسلامیات کی کتابوں میں قرآن کریم کی آیات اور احادیث موجود ہوتی ہیں، بعض اوقات طلبہ یا اساتذہ کا وضو نہیں ہوتا، وہ ان کتابوں کو ہاتھ لگا رہے ہوتے ہیں اورقرآن کریم کی آیتیں پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلامیات کی کتابوں میں جس جگہ آیتیں نہیں لکھی ہوتیں ان صفحات کو بلا وضو چھو سکتے ہیں، لیکن جس مقام پر آیت لکھی ہوئی ہوتی ہے اس کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ یہ حکم بالغ افراد کے لیے ہے۔

بچے اگر بلا وضو اسلامیات کی کتابیں اٹھاتے ہیں اور ان میں لکھی ہوئی قرآنی آیتوں کو ہاتھ لگاتے ہیں تو کوئی حرج نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ اسلامیات کے پیریڈ میں چھوٹے بڑے سب باوضو ہو کر شریک ہوں۔

حوالہ جات
المحيط البرهاني في الفقه النعماني (1/ 89)
ويكره مس كتب التفسير ومس كتب الفقه وما هو من كتب الشريعة، وقد ذكر هنا الوجه في حق المحدث، والمشايخ المتأخرون توسعوا في مس كتب الفقه.
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (1/ 58)
وكره بعض أصحابنا دفع المصحف واللوح الذي كتب فيه القرآن إلى الصبيان ولم ير بعضهم به بأسا وهو الصحيح؛ لأن في تكليفهم بالوضوء حرجا بهم وفي تأخيرهم إلى البلوغ تقليل حفظ القرآن فيرخص للضرورة
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1/ 212)
وفي الخلاصة يكره مس كتب الأحاديث والفقه للمحدث عندهما وعند أبي حنيفة الأصح أنه لا يكره ذكره من كتاب الصلاة في فضل القراءة خارج الصلاة وفي شرح الدرر والغرر ورخص المس باليد في الكتب الشرعية إلا التفسير ذكره في مجمع الفتاوى وغيره. اهـ.

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

30/06/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب