021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سم کمپنی کا پیشگی(ایڈوانس)رقم دے کر ادائیگی کے وقت اضافی رقم کاٹنا
71922اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

سم کمپنی جو لون دیتی ہے اس پر اضافی چارجز کے ساتھ واپس لیتی ہے (اگر 15 کا لون لیا جائے تو لوڈ کروانے پر وہ اس کی مد میں 18روپے کاٹتی ہے) تو کیا یہ لون لینا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سم کمپنیاں پیشگی رقم دے کر واپسی پرجو اضافی رقم وصول کرتی ہیں یہ سود شمار نہیں ہوگاکیونکہ موبائل کمپنی اپنے صارف کو پیشگی خدمت فراہم کرنے کی وجہ سے اجرت میں اضافے کے طور پر اضافی رقم وصول کرتی ہے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ فخر الدین الزیلعی: وشرطها أن تكون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة(تبیین الحقائق:105/5)

عبدالرقیب بن عبداللطیف

دارالافتاء جامعۃ الرشید

04،رجب المرجب 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبد الرقیب بن عبد اللطیف

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب