73717 | زکوة کابیان | ان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی |
سوال
زکوۃ اور صدقات واجبہ کس آدمی کو دے سکتے ہیں، مثلا ایک شخص نصاب کا مالک نہیں، لیکن جائیداد اور زمین وغیرہ ہے ، لیکن نقدی پیسے نہیں تو کیا اس کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر کسی کے پاس نقدی نہیں ،لیکن جائیداد اور زمین وغیرہ ہے اور اس زمین پریا اس کی آمدن پر اس کا گذر اوقات بھی نہیں تو ایسا شخص زکوۃ نہیں لے سکتا ،البتہ اگر زمین کی آمدن اور پیداوار پر ہی اس کا گذر اوقات ہو تو وہ شخص زکوۃ لے سکتا ہے۔(امدادالفتاوی:ج۲،ص۲۹)
حوالہ جات
ذکر فی الفتاوی فیمن لہ حوانیت ودور للغلۃ لکن غلتھا لاتکفیہ ولعیالہ ،انہ فقیر ویحل لہ اخذ الصدقۃ عند محمد وعند ابی یوسف لا یحل۔(کذافی الشامیۃ والھندیۃ)
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۴ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |