021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر مسلم سے قربانی کا جانور لینا
73709قربانی کا بیانقربانی کے متفرق مسائل

سوال

بعض مسلمان غیر مسلموں سے قربانی کا جانور خرید تے ہیں تو غیر مسلم کہتے ہیں کہ ہم قربانی کے لیے جانور نہیں دیں گے ،بلکہ پالنے کے لیے دیں گے تو مسلمان یہ کہہ کر لے آتے ہیں کہ ہم پالیں گے پھر گھر لا کر قربانی کردیتے ہیں تو کیا ایسا کرنے سے قربانی پر فرق تو نہیں پڑے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خریدنے کے بعد قربانی تو بہر صورت درست ہوجائے گی، لیکن خریدتے وقت پالنے کی بات  اس نیت سے کر لینی چاہئے کہ اسے قربانی تک پالیں گے، تاکہ واضح جھوٹ سے بچا جاسکے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۴ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب