71542 | نماز کا بیان | مسافر کی نماز کابیان |
سوال
کوئی بندہ بیرون ملک جا رہا ہو اور گھر سے رخصت ہو کر ایئر پورٹ پر جاتا ہے اور وہاں نماز کا وقت ہو جائے تو قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جس ملک میں جا رہا ہے اگر اس کی مسافت اس ملک یا شہر سے 77.24 کلو میٹر سے زائد ہےاور ایئر پورٹ کسی اور شہر میں ہے یا اس کے شہر سے باہر ہے تو ایئرپورٹ پر پہنچ کر نماز قصر کر سکتا ہے۔اگر ایئرپورٹ اسی شہر کی حدود و مضافات میں ہے تو تو اس شہر کی حدود و مضافات سے نکلنےسے پہلے قصر نہیں کرے گا۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2/ 138)
من جاوز بيوت مصره مريدا سيرا وسطا ثلاثة أيام في بر أو بحر أو جبل قصر الفرض الرباعي
ويدخل في بيوت المصر ربضه، وهو ما حول المدينة من بيوت ومساكن وظاهر كلام المصنف أنه لا يشترط مجاوزة القرية المتصلة بربض المصر، وفيه اختلاف وظاهر المجتبى ترجيح عدم الاشتراط.
محمد عبدالرحمن ناصر
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی پاکستان
24/06/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |