021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تعلیمی مقابلوں میں ہارنے والے سےرقم لینا
74335جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میں ایک اسکول میں ٹیچر ہوں اور میں نے کلاس کے بچوں کے آپس میں دو دو جوڑے بنائے ہیں اور ان کے درمیان مقابلہ رکھا ہے، جو بچہ اپنے دوسرے دوست سے ہار جاتا ہے تو وہ اپنے جیب خرچ کے پیسے دوسرے دوست بچے کو دیتا ہے، کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ کیوں کہ والدین سزا دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں، اس لیے ہم نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ معاملہ بچوں کی رضامندی سے ہو توجوااور بلا رضامندی کے ہو تو تعزیز بالمال ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، اس کے بجائے صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہارنےیا جیتنے والےبچے کے والدین کو اطلاع دی جائے کہ وہ ہارنے کی صورت میں چند دن کے لیے بچے کے جیب خرچ میں کمی یا جیتنے کی صورت میں کسی قدر اضافہ کردیں تاکہ بچوں کی توجہ سبق کی طرف خوب ہو۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۷صفر۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب