021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ترکہ میں موجود فلیٹ میں رہائش پذیر ورثہ سے کرایہ کا مطالبہ کرنا
74611میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ترکہ میں ایک فلیٹ بھی شامل ہے جس میں مرحومہ کا ایک شادی شدہ بیٹا اور شوہر رہائش پذیر ہیں،اس فلیٹ کی کاغذی کاروائی کے لیے کچھ رقم درکار ہے،کیا رقم کا انتظام ہونے تک بقیہ ورثہ ان سے کرایہ کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس فلیٹ کا جو مکمل کرایہ ہے اس میں سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر بیٹے اور مرحومہ کے شوہر کا حصہ منہا کرکے بقیہ کرایہ کا دیگر ورثہ ان سے مطالبہ کرسکتے ہیں۔

حوالہ جات
"درر الحكام في شرح مجلة الأحكام" (3/ 26):
 "تقسم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، يعني إذا كانت حصص الشريكين متساوية أي مشتركة مناصفة فتقسم بالتساوي وإذا لم تكن متساوية بأن يكون لأحدهما الثلث وللآخر الثلثان فتقسم الحاصلات على هذه النسبة؛ لأن نفقات هذه الأموال هي بنسبة حصصهما".
"مجلة الأحكام العدلية "(ص: 207):
"(المادة 1077) لو أجر أحد الشريكين المال المشترك لآخر وقبض الأجرة يعطي الآخر حصته منها ويردها إليه".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

23/ربیع الثانی1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب