021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ترکہ میں موجود زیور کی قیمت کیسے لگائی جائے گی؟
74613میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ترکہ میں شامل سونے کے زیورات صرف دو اولادوں کے پاس ہیں،ان میں سے ایک ان زیورات کی تقسیم پر کسی طرح راضی نہیں،تو ایسی صورت میں اگر ان کی قیمت لگائی جائے تو کون سی قیمت لگائی جائے گی؟ سونے کی رائج الوقت قیمت یا پھر وہ قیمت جس پر یہ زیور فروخت ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر ورثہ میں سے کوئی ان زیورات کو لینا چاہتا ہو تو اصولی طور پر ان زیورات کی وہ قیمت لگائی جائے گی جو بازار میں بیچنے کی صورت میں ان کی لگے گی،بقیہ اگر تمام ورثہ باہمی رضامندی سے اس قیمت میں کوئی کمی بیشی کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

23/ربیع الثانی1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب