021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عدم ادائیگی قسط کا حکم
74785کفالت (ضمانت) کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

سوال یہ ہے کہ  کچھ قسطیں نہ ملنے پر یا قسطوں میں بہت تاخیر ہونے یا قسطوں کی ادائیگی سے انکار پر قسط پر دیے گئےموبائل کو بیچنے والاکمپنی کیطرف سے بند کرا سکتا ہے نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں موبائل کے ڈبہ کو  ضمانت کے طور پر  رکھوا لینا درحقیقت موبائل ہی کو گروی رکھوانا ہے،  اور اس صور ت میں موبائل کی حیثیت  ضمانت اور گروی رکھی ہوئی چیز  کی ہے، اور گروی رکھی ہوئی چیزکا حکم یہ ہے کہ   ادائیگی دین سے پہلے پہلے گروی رکھنے والا شخص جب چاہے اس چیز کو   اپنے قبضہ میں لے کر   مد مقابل کو اس کے استفادے سے روک  سکتا ہے، لہذا  صور مسئولہ میں اگر خریدار قسطوں کی ادائیگی میں تاخیر کرے یا ادائیگی سے انکار کر لے  اور  موبائل عارضی طور پر بند بھی  ہو سکتا ہو تو  فروخت کنندہ  کو عارضی طور پر موبائل بند  کرانے کا اختیار حاصل ہے، البتہ اگر موبائل ایسا ہو کہ کمپنی سے بند کروانے کے بعد دوبارہ ایکٹو نہ کیا جا سکتا ہو تو پھر فروخت کنندہ کے لیے موبائل بند کرانا جائز نہیں ہے، اور اگر اس صورت میں فروخت کنندہ  نے موبائل بند کروادیا تو  اس پر موبائل کی  مکمل قیمت کا ضمان لاز م ہو گا،چنانچہ  موبائل کی پوری قیمت میں سے بقیہ اقساط کی کٹوتی  کے بعد بچ جانے والی رقم خریدار تک پہنچانا لازم اور ضروری ہے۔

حوالہ جات
 [النساء: 29]
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ}
[الأعراف: 31]
{وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ}
توثیق الدیون (
توثیق الدیون (۲۶۳)
والحاصل انہ ان تلف الشئ المرھون  بتعد او تفریط من المرتہن ، فانہ یضمنہ بقیمتہ الکاملۃ  باتفاق من العلماء۔

سعد مجیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲ جمادی الاولی ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سعد مجیب بن مجیب الرحمان خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب