77292 | نان نفقہ کے مسائل | نان نفقہ کے متفرق مسائل |
سوال
شادی کےبعدشوہرنےخرچےکےطورپرجورقم بھجوائی ہےاورکچھ پیسےبطورصدقہ دیے،طلاق کےبعداس رقم کاکیاحکم ہوگا؟واپس کرلیاجائےیانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شادی کےبعد خرچہ کےطورپرجورقم شوہرنےبیوی کوبھجوائی،اس رقم کااصل مالک شوہرہوتاہے،بیوی کوحسب ضرورت استعمال کی اجازت ہوتی ہے،اس لیےطلاق کےبعداگروہ رقم اضافی ہواورشوہرمطالبہ کرےتوبیوی پراس کوواپس کرنالازم ہوگا۔
البتہ جوصدقہ وغیرہ بیوی کودیاوہ بیوی کاذاتی شمارہوگا،طلاق کےبعد بیوی کےلیےواپس کرنالازم نہیں ، اگربیوی مناسب سمجھےتوواپس کرسکتی ہے،شوہرکی طرف سےاس کامطالبہ درست نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
/30ذیقعدہ 1443 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |