021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منہ بولی بہن  کی  حقیقی بہن سے شادی کرنے کا حکم
78876نکاح کا بیاننکاح کے منعقد ہونے اور نہ ہونے کی صورتیں

سوال

کیا ایسا کرنا جائز ہے کہ  دو لڑکیوں کو جو آپس میں بہنیں ہیں ان میں سے ایک کو منہ بولی /قانونی کاغذات میں  بہن بنائے اور دوسر ی   بہن سے شادی کرے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی اجنبی مرد یا عورت کو بھائی یا بہن  بنانے سے کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا ۔  چاہے وہ منہ بولے ہو یا قانونی کاغذات میں۔بلکہ وہ اجنبی اور غیر محرم ہی رہتے ہیں۔ ان کا آپس میں پردہ کرنا واجب ہے۔

چوں کہ ان کے آپس میں کو ئی رشتہ قائم نہیں ہوتا دونوں اجنبی ہی رہتے ہیں  لہذا اگر غیر محرم ہوں توان کے آپس میں نکاح کرنا جائز ہے۔

حوالہ جات
تفسير الألوسي (16/ 34):
 وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءكُمْ أَبْنَاءكُمْ } إبطال لما كان في الجاهلية أيضاً وصدر من الإسلام من أنه إذا تبنى الرجل ولد غيره أجريت أحكام البنوة عليه .
تفسير البغوي (6/ 317):
{ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ } يعني: من تبنيتموه { أَبْنَاءَكُمْ } فيه نسخ التبني، وذلك أن الرجل في الجاهلية كان يتبنى الرجل فيجعله كالإبن المولود له، يدعوه الناس إليه، ويرث ميراثه، وكان النبي ﷺأعتق زيد بن حارثة بن شراحيل الكلبي، وتبناه قبل الوحي، وآخى بينه وبين حمزة بن عبد المطلب، فلما تزوج رسول الله ﷺ زينب بنت جحش وكانت تحت زيد بن حارثة، قال المنافقون تزوج محمد امرأة ابنه وهو ينهى الناس عن ذلك، فأنزل الله هذه الآية ونسخ التبني (4) { ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ }.

محمد جمال ناصر

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

18 جمادی الثانیۃ 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

جمال ناصر بن سید احمد خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے