021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیٹے کا اپنی سوتیلی ماں کی باپ شریک بہن سے شادی کرنے حکم
79374.62نکاح کا بیاننکاح کے منعقد ہونے اور نہ ہونے کی صورتیں

سوال

زید کی پہلی بیوی فوت ہو گئ، اور  اُس بیوی سے  ایک بیٹا بکر ہے، اب زید نے دوسری شادی کی جو اس کے خاندان کی بھی نہیں ہے،  زید کی دوسری بیوی کی ایک  سوتیلی بہن ہے،(باپ ایک ہے،ماں علیحدہ ہے)۔ کیا زید کابیٹا بکر اور اپنے والد کی دوسری بیوی کی(باپ شریک ) بہن کے ساتھ شادی کرسکتاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ  میں زید کے بیٹے (بکر)  کا اپنی سوتیلی ماں کی باپ شریک  بہن سے نکاح  جائز ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 31)
 (قوله: وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال) وكذا بنت ابنها بحر.
قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب. اهـ.

عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

۱۷؍رجب ؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب