021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عالم،بزرگ یا حافظ کو "ملا” کہنا
79945ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

کیا کسی عالم فاضل یا کسی بزرگ یا حافظ جی کو "ملا"کہنے سے نکاح پر اثر  پڑتا ہے؟ایک مولانا کے بقول اگر آپ کسی عالم کو" ملا "کہتے ہیں تو اس سے آپ کا نکاح ختم ہوجاتا ہے اور تجدید نکاح ضروری ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فیروز اللغات میں لفظ"ملا"کے معنی ہیں بہت عمدہ لکھنے والا،عالم فاضل۔پاکستان کے سرحدی علاقوں اورافغانستان میں یہ لفظ بطورِ تعظیم کثرت سے عالم فاضل مولوی کے لئے استعمال ہوتا ہے ،کسی مولانا کو یا کسی دیندار بزرگ اور حافظ صاحب کو "ملا" کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا،البتہ اگر کسی عالم کےمحض علم کی وجہ سےاس کی توہیں کی جائے تو یہ کفر ہےجس کی وجہ سے تجدید ایمان ونکاح دونوں ضروری ہیں اور تجدید ایمان کے بعد تجدید نکاح کے لئے بیوی پر عّدت گزارنا ضروری نہیں ہے ،عدّت کے اندر بھی رضامندی سے نکاح ہوسکتا ہے۔

حوالہ جات
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1/ 695)
والاستخفاف بالأشراف والعلماء كفر.
ومن قال للعالم عويلم أو لعلوي عليوي قاصدا به الاستخفاف كفر.
الفتاوى الهندية (2/ 270)
من أبغض عالما من غير سبب ظاهر خيف عليه الكفر، إذا قال لرجل مصلح: ديدا روى نزد من جنان است كه ديدار خوك يخاف عليه الكفر كذا في الخلاصة.

محمد مصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

15/شعبان/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب