021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مضارب سے نقصان کا ازالہ کرنا
80002شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

Can Investment Partners recover business losses from  Working Partners? Is there any exception (Rukhsat)  on this rule if losses incurred due to a market crash should be recoverable from the investment partner?

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شراکت داری میں نقصان کے متعلق شرعی اصول یہ ہے کہ ہر شریک اپنے اپنے سرمایہ کے حساب سے نقصان برداشت کرے گا ۔لہٰذا سوال میں ذکر کردہ صورت میں سرمایہ کاری کرنے والا شریک کام کرنے والے شریک سے نقصان وصول نہیں کرسکتا، چاہے نقصان مارکیٹ کریش ہونے کی صورت میں ہو۔

     عمل(کام)کرنے والا شریک اگر جان بوجھ کر نقصان پہنچائے یا مال کی حفاظت میں کوتاہی کرے تو اِس صورت میں نقصان اس سے وصول کیا جاسکتا ہے۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (2/ 320)
وإن قل رأس مال أحدهما وكثر رأس مال الآخر واشترطا الربح بينهما على السواء أو على التفاضل فإن الربح بينهما على الشرط والوضيعة أبدا على قدر رءوس أموالهما كذا في السراج الوهاج
حاشية ابن عابدين (4/ 312)
ويكون مال الدافع عند العامل مضاربة ولو شرطا الربح للدافع أكثر من رأس ماله لا يصح الشرط ويكون مال الدافع عند العامل بضاعة لكل واحد منهما ربح ماله والوضيعة بينهما على قدر رأس مالهما أبدا هذا حاصل ما في العناية

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۲۵/شعبان المعظم/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب