021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منافع حاصل کرنےاور وقف کرنےکی نیت میں شرکاء کا اختلاف
80235شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

چھ بندے(چندہ کی رقم کےعلاوہ)ذاتی  پیسے ہسپتال کیلئے کارخیر کی نیت سے جمع کرتے ہیں نہ کہ کاروبار اور بزنس کی خاطر ،تین چار سال بعد انہیں چھ میں سے دو بندے اپنے سہم ( حصہ)کا مطالبہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے کاروبار کی نیت سے پیسے جمع کئے تھےاور دیگر چار کہتے ہیں ہم نے کارخیر کی نیت سے یہ ہسپتال شروع کیا تھا، نہ کہ بزنس کی خاطر، کیا اب یہ دو بندےمنافع کے حقدار ہیں یا نہیں؟ اجیبوا تؤجروا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ معاملہ شرکت ملک کا ہے،لہذااگر واقعۃ یہ دونوں اپنی بات میں سچے ہیں تو ایسی صورت میں ان کے لیے اس ہسپتال میں اپنے حصص اور ان کے بقدر منافع وصول کرنا جائز ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷ذیقعدہ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب