021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نیا پے (Naya pay)اور سادہ پے (Sada Pay)
80516شرکت کے مسائلمعاصر کمپنیوں کے مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں:

1- SadaPay اور NayaPay نئی EMI's (Electronic Money Institution) ہیں۔ ان پر اکاؤنٹ بنانا اور اکاؤنٹ کو رقم کی ترسیل، بل کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنا شرعاً کیسا ہے۔ دونوں کمپنیاں اکاؤنٹ مفت کھولتی ہیں اور Free Virtual Debit Card کی سہولت مہیا کرتی ہیں جس سے آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے۔ اور کچھ فیس کے ساتھ

Physical Debit Card (Nayapay Debit Card is free) مہیا کرتی ہیں۔

ان کا استعمال کیسا ہے۔ ان اداروں کے بارے میں برائے مہربانی تفصیلات حاصل کریں اور بتائیں۔ معلومات کے مطابق رقم جمع رکھنے پر کوئی سودی فائدہ نہیں ہوتا۔

2- ان دونوں اداروں میں نوکری کرنا کیسا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

- SadaPay اور NayaPay یہ SECP سے رجسٹرڈ اور اسٹیٹ بینک سے لایسنس یافتہ کمپنیاں ہیں  ۔ ان پر اکاؤنٹ بنانا ، ان کے زریعے رقم کی ترسیل، بل کی ادائیگی اور خریداری کے لیے ادائیگی کرنا درست ہے۔ اسٹیٹ بینک کے قوانین کے مطابق یہ کمپنیاں بنکاری خدمات انجام نہیں دے سکتیں مثلا عوام سے پیسے لے کر قرض مہیا کرنا ، سرمایہ کاری کرنا یا اکاؤنٹ ہولڈر کو کسی قسم کا نفع دینا۔

2- یہ دونوں کمپنیاں پیمنٹ ایجنٹ (Payment Agent)کے طور پر کام کرتی ہیں اور ان کی آمدن کمیشن سے ہوتی ہے۔ کمیشن سے ہونے والی آمدن حلال ہے یا حرام اس کا تعلق اس کام سے ہے جس کی پیمنٹ کی جارہی ہے، مثلا کوئی غیر قانونی کام یا شرعا ناجائز کام کر کےان کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے ادائیگی کرتا ہے تو اس ادائیگی پر ملنے والا کمیشن جائز نہیں ہوگا۔

ذکر کردہ اصول کے بعد واضح رہے کہNayapayکی ویب سائٹ پر تفصیل موجود ہے کہ اس کے ذریعے سے کس طرح کی ادائیگیاں نہیں کی جاسکتیں، اس میں جوا، نشا، اسلحہ وغیرہ کی ادائیگیاں شامل ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ Nayapayکی کمیشن سے حاصل ہونے والی آمدن درست ہے ۔Sadapay نے ایسی کوئی تفصیلات ذکر نہیں کیں جس کی وجہ سے ان کی کمیشن سے حاصل ہونے والی آمدن کو حتمی طور پر مکمل جائز نہیں کہا جاسکتا، البتہ ان کی آمدن کا بھی اکثر حصہ حلال ہے۔

EMI کمپنیوں کے لیے اسٹیٹ بینک کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ ان کے سرمایہ (Capital) کا پانچ فیصد حکومتی سیکیورٹیز (Government Securities) کی شکل میں اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے کے پاس بطور رہن رکھا جائے گا۔ اس میں تفصیل یہ ہے کہ سیکیورٹیزجائزجیسے صکوک اور ناجائز جیسے بانڈ دونوں طرح کی ہوتی ہیں، لہذا جو کمپنی بانڈ بطور سیکیورٹی کے رکھواتی ہے اس کی آمدن میں اس بانڈ سے حاصل ہونے والا ناجائز منافع شامل ہو جائے گا۔

اس سب تفصیل کے بعد ان کمپنیوں میں ملازمت کا حکم یہ ہے کہ ان کمپنیوں کی آمدن کا اکثر حصہ حلال ہے جبکہ بہت معمولی سی رقم حرام سے حاصل ہوتی ہے جس کا حرام ہونا بھی یقین سے نہیں کہا جاسکتا، لہذا ان کمپنیوں میں ملازمت کرنا جائز ہے۔

حوالہ جات
                  (فقہ البیوع:۲/۱۰۳۱)
قال الشیخ المفتی محمد تقی العثمانی حفظہ اللہ :وقد اشتھر علی الألسُن أن  حکم التعامل مع من کان مالُہ مخلوطا بالحلال والحرام أنہ اؔن کان الحلال فیھا أکثر،جاز التعامل معہ بقبول ھدیتہ وتعاقد البیع والشراء معہ،وبذٰلک صدرت بعض الفتاوی،ولکن مایتحقق بعد سبر کلام الفقہاء الحنفیۃ فی ھذا الموضوع أن اعتبار الغلبۃ انما ھو فیما اذا کان الحلال متمیزا عن الحرام عند صاحبہ،ولا یعلم المتعامل معہ أن مایعطیہ من الحلال أو من الحرام ،فحینئذ تعتبر الغلبۃ،بمعنی انہ ان کان اکثر مالہ حلالا،یفرض أن مایعطیہ من الحلال،والعکس بالعکس،کما قدمنا نصوصہ فی الصورۃ الاولی.
أما اذا کان مخلوطا بالحرام دون تمییز أحدھما بالآخر،فانہ لا عبرۃ بالغلبۃ فی ھذہ الحالۃ فی مذھب الحنفیۃ، بل یحل الانتفاع من المخلوط بقدر الحلال، سواء اکان الحلال قلیلا ام کثیرا.
SBP  C1-Annex A(page no 14)
III. EMIs shall maintain at all times, at least ten percent (10%) of the required capital or any other amount prescribed by SBP from time to time, as security deposit at SBP-BSC Office. Five percent (5%) of the security deposit will be kept in a non-remunerative current account with the SBP Banking Service Corporation and five percent (5%) in the form of Government securities to be kept under lien at SBP-BSC.
SBP  C1-Annex A(page no 8)
SCOPE OF ACTIVITIES OF EMIS
II. E-money shall be used to make payment services i.e. payments for goods and services, bill payments, fund transfers and cash deposits and withdrawals from e-money accounts.
III. EMI shall not conduct the business of banking including the acceptance of funds from public for the purpose of lending, investments (other than that required under Para 14 of these regulations) or any speculative activity.
V. EMI shall neither pay interest/returns to customers nor offer anything that adds to the monetary value of e-money, however, EMI may offer discounts etc. on goods and services provided such discounts are not linked to the amount or length of time e-money is held by the customer.
VI. EMI shall not issue e-money payment instruments at a discount i.e. issue e-money payment instruments that has a monetary value greater than the funds received from customers.
From Nayapay website (https://www.nayapay.com/legal-info)
8. PROHIBITED TRANSACTIONS
8.1. It is strictly forbidden to use the Payment Services in connection with the sale or supply of: drugs and drug paraphernalia, weapons (including without limitation, knives, guns, firearms or ammunition), satellite and cable TV descramblers, pornography, adult material, material which incites violence, hatred, racism or which is considered obscene, government IDs and licences including replicas and novelty items and any counterfeit products, unlicensed or illegal lotteries or gambling services (including without limitation the use of or participation in illegal gambling houses), unregistered charity services, items which encourage or facilitate illegal activities, prepaid debit cards or other stored value cards that are not associated with a particular merchant and are not limited to purchases of particular products or services, third party processing or payment aggregation products or services, multi-level marketing, pyramid selling or Ponzi schemes, matrix programmes or other “get rich quick” schemes or high yield investment programmes, goods or services that infringe the intellectual property rights of a third party, or un-coded/miscoded gaming. We reserve the right, in our sole discretion, to add categories of prohibited transactions by adding such categories either to these Terms of Use or by notifying them to you in accordance with these Terms of Use.
8.2. It is strictly forbidden to use your NayaPay Account for any illegal purposes including but not limited to fraud and money laundering and may require you to submit evidence of the source of funds being used to load your NayaPay Account. We will report any suspicious activity to the relevant law enforcement agencies as required by Applicable Law.

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۲۵/ذو القعدہ/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب