021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کون سے رنگ کا خضاب لگانا درست ہے؟
80567جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکا تہ۔ میرا نام جمیل احمد ہے میں اعظم بستی کراچی کا رہایشی ہوں، سر اور داڑھی کر بالوں میں کونسا خضاب لگا نا درست ہے اور کونسا نہیں؟ اور کس کمپنی کا زیادہ بہتر ہے؟ رہنمای فرماے رابطہ۔03072518371 مکان،2076 ، گلی نمبر 12 ، اعظم بستی کراچی پاکستان 02.05.2023 بروز منگل

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جوانی کی عمر میں بالوں کا سفید ہوجانا عیب ہے اور عیب دور کرنا شرعا جائز ہے،اس لئے جوانی کی عمر میں ازالہ عیب کے طور پر خالص سیاہ رنگ کا خضاب لگانے کی بھی گنجائش ہے،جبکہ جوانی کی عمر ڈھلنے کے بعد جس کی تحدید بعض حضرات نے چالیس سال سے کی ہے،خالص سیاہ رنگ کے خضاب سے احتراز لازم ہے،اس کے علاوہ کسی بھی رنگ(سرخ،سیاہی مائل وغیرہ) کا خضاب لگایا جاسکتا ہے۔

حوالہ جات
"رد المحتار"(6/ 756):
"(قوله: جاز في الأصح) وهو مروي عن أبي يوسف فقد قال: يعجبني أن تتزين لي امرأتي كما يعجبها أن أتزين لها والأصح أنه لا بأس به في الحرب وغيره واختلفت الرواية في أن النبي - صلى الله عليه وسلم - فعله في عمره والأصح لا وفصل في المحيط بين الخضاب بالسواد قال عامة المشايخ: إنه مكروه وبعضهم جوزه مروي عن أبي يوسف، أما بالحمرة فهو سنة الرجال وسيما المسلمين اهـ منح ملخصا وفي شرح المشارق للأكمل والمختار أنه - صلى الله عليه وسلم - خضب في وقت، وتركه في معظم الأوقات، ومذهبنا أن الصبغ بالحناء والوسمة حسن كما في الخانية".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

02/ذی الحجہ 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے