021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آپ ﷺ کا جنازہ سب سے پہلے اللہ ﷻ کا پڑھنے کو ثابت کرنے والی روایت کی حقیقت
80772حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

آپ ﷺ نے فرمایا سب سے پہلے رب ﷻ میری نماز جنازہ پڑھیں گے، یہ حدیث درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ روایت کو سليمان بن أحمد بن أبو القاسم الطبراني نے اپنی کتاب المعجم الكبير میں ایک مفصل حدیث میں ذکر کیا ہے، سوال سے متعلقہ روایت کے الفاظ یہ ہیں:

المعجم الكبير لسليمان بن أحمد بن أيوب بن مطير اللخمي الشامي، أبو القاسم الطبراني (ت:٣٦٠هـ) (58/3):

حدثنا محمد بن أحمد بن البراء، ثنا عبد المنعم بن إدريس بن سنان، عن أبيه، عن وهب بن منبه، عن جابر بن عبد الله، وعبد الله بن عباس ... قال علي - رضي الله عنه -: يا رسول الله، ‌إذا ‌أنت ‌قُبضت ‌فمن ‌يَغسلك؟ وفيم نكفنك؟ ومن يصلى عليك؟ ومن يدخل القبر؟ فقال النبي - صلى الله عليه وسلم -: «يا علي! أما الغسل فاغسلني أنت، والفضل بن عباس يصب عليك الماء، وجبريل - عليه السلام - ثالثكما، فإذا أنتم فرغتم من غسلي فكفنوني في ثلاثة أثواب جدد، وجبريل - عليه السلام - يأتيني بحنوط من الجنة، فإذا أنتم وضعتموني على السرير فضعوني في المسجد واخرجوا عني، فإن أول من يصلي علي الربُّ - عز وجل - من فوق عرشه، ثم جبريل عليه السلام ، ثم ميكائيل، ثم إسرافيل - عليهما السلام -، ثم الملائكة زمرا زمرا، ثم ادخلوا، فقوموا صفوفا لا يتقدم علي أحد» ... فقبض رسول الله - صلى الله عليه وسلم -، فغسله علي بن أبي طالب، وابن عباس يصب عليه الماء، وجبريل - عليه السلام - معهما، وكفن بثلاثة أثواب جدد، وحمل على سرير، ثم أدخلوه المسجد، ووضعوه في المسجد، وخرج الناس عنه، فأول من صلى عليه الربُّ - تعالى - من فوق عرشه، ثم جبريل، ثم ميكائيل، ثم إسرافيل، ثم الملائكة زمرا زمرا."

ترجمہ: حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (آپ ﷺ کے وصال کے وقت) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول! جب آپ کی روح قبض کرلی جائے تو آپ کو غسل کون دے گا؟ کس چیز میں ہم آپ کو کفن دیں گے؟ آپ کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا؟ قبر میں کون اتارے گا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے علی! غسل تو تم مجھے دینا، اور فضل بن عباس تمہارے ساتھ پانی ڈالیں گے، اور جبریل علیہ السلام تمہارے ساتھ تیسرے فرد ہوں گے۔ پھر جب غسل دے کر فارغ ہو جاؤ تو مجھے تین نئے کپڑوں میں کفنا دینا، اور جبریل علیہ السلام میرے لیے جنت سے حنوط کی خوشبو لے کر آئیں گے (وہ مجھے لگا دینا)۔ پھر جب تم لوگ مجھے چارپائی پہ لٹاؤ گے تو مجھے مسجد میں رکھ کر باہر آ جانا، کیونکہ مجھ پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ عرش کے اوپر سے نمازِ جنازہ پڑھیں گے، اس کے بعد جبریل، میکائیل، اوراسرافیل علیہم السلام بالترتیب نمازِ جنازہ پڑھیں گے، پھر سارے فرشتے جماعت کی شکل میں مجھ پر جنازہ کی نماز پڑھیں گے، پھر تم لوگ مسجد میں داخل ہوکر اس طرح صفیں بنانا کہ کوئی مجھ سے آگے نہ ہو...

اس حدیث کو محدثین رحمۃ اللہ علیہم نے اس وجہ سے موضوع قرار دیا ہے کہ اس کی سند میں ایک راوی عبد المنعم بن ادریس ہے جو کذاب تھا اور حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔ چنانچہ شیخ بزار رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عِلَل میں اس حدیث پر موضوع ہونے کا حکم لگایا ہے۔

حوالہ جات
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد لأبي الحسن نور الدين علي بن أبي بكر بن سليمان الهيثمي (ت:٨٠٧هـ) (31/9):
"رواه الطبراني، وفيه عبد المنعم بن إدريس، وهو كذاب وضاع."
البدر المنير في تخريج الأحاديث والأثار الواقعة في الشرح الكبير لابن الملقن سراج الدين أبو حفص عمر بن علي بن أحمد الشافعي المصري (ت:٨٠٤هـ) (276/5):
"هو حديث طويل في (ثلاث) أوراق، فيه قصة عكاشة، لكنه ضعيف، ثم عبد المنعم متروك، قال أحمد: يكذب على وهب وعلى غيره، متروك. ووالده ضعفه ابن عدي، قال ابن دحية في «تنويره»: حكى البزار والطبري أنه - عليه السلام - قال: «أول (من) يصلي (علي) رب العزة … » في حديث طويل، كرهت أن أذكره؛ لأن البزار قال في «علله» : إنه موضوع."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

05/محرم الحرام/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب