021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قضاءنمازمیں اختصار کا حکم
80737نماز کا بیاننماز کی سنتیں،آداب اورپڑھنے کا طریقہ

سوال

 پانچ سال کی نماز قضا میں نماز میں رکوع اور سجود میں ایک تسبیح پڑھنا اور التحیات میں ﷺ پڑھنا اور اسکے بعد اللہم اغفرلی پڑھ کر سلام پھیر دینا، دعا قنوت یاد ہوتے ہوئے بھی اسکی جگہ وتر کی قضا میں ربی اغفرلی پڑھنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نماز اداہوجانے کی حد تک تواس قدر اختصارجائزہے،لیکن نماز قضاء ہونے کےبعد اس میں اس قدر تسبیحات اور دعاؤں میں کمی اس کے اجرو ثواب میں مزید کمی کا باعث بنے گا،جبکہ بعض سلف سے صرف جماعت فوت ہونے پر،محض پچیس گنا ثواب حاصل کرنےکےپیش نظرایک نماز پچیس دفعہ پڑھنا بھی منقول ہے،اگرچہ ضابطہ کی رو سے یہ کافی نہیں۔لہذا کوشش کرنی چاہئے کہ جس قدر ہوسکے قراءت، اذکار اور ادعیہ کی مسنون مقدار اورمتعلقہ  الفاظ وکلمات مکمل اداہوں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۸ذی الحجہ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے