021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قسطوں کی تاخیر پر جرمانہ
80825خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور گورنمنٹ کا ایک ادارہ ہے جہاں سے ہم قسطوں پر کوئی آئٹم خرید سکتے ہیں،لیکن ان کی ایک شرط بھی ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے قسط ہر مہینے کی 5 تاریخ سے لیٹ ہوئی تو اس قسط کا   2 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔میں ریفریجریٹر لینا چاہتا ہوں کیونکہ میری سیلری اتنی نہیں ہے کے میں نقدمیں خرید سکوں۔تو کیا میں یہاں سے قسطوں پر ریفریجریٹر لے سکتا ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ قسطوں پر کسی چیز کی خریدوفروخت کی دیگر شرائط کے ساتھ ایک شرط یہ بھی ہے کہ کسی قسط کی گاہک کی طرف سے وصولی میں تاخیر یا کم ادا کرنے کی صورت میں اصل قیمت میں بطور جرمانہ اضافہ کرنے کی شرط نہ لگائی گئی ہو۔

لہٰذا گاہک کی طرف سے وصولی میں تاخیر کی صورت میں قسط کا 2 فیصد بطور جرمانہ اضافہ ادا کرنے کی شرط کے ساتھ معاملہ کرنا جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات
فقه البيوع( 1/546)
إن زيادة الثمن من أجل الأجل، وإن كان جائزا عند بداية العقد، ولكن لا تجوز الزيادة عند التخلف في الأداء، فإنه ربا في معنى "أتقضي أم تربي"؟"، وذلك لأن الأجل، وإن كان منظورا عند تعيين الثمن في بداية العقد، ولكن لما تعين الثمن، فإن كله مقابل للمبيع، وليس مقابلا للأجل، ولذلك لا يجوز "ضع وتعجل" كما سيأتي تفصيله إن شاء الله تعالى. أما إذا زيد في الثمن عند التخلف في الأداء، فهو مقابل للأجل مباشرة لا غير، وهو الربا۔
الہدایة شرح البدایة (3/59)
وکل شرطٍ لا یقتضیہ العقد وفی منفعة لأحد المتعاقدین أو المعقود علیہ وہو من أہل الاستحقاق یفسدہ۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) 4/ 61
"و في شرح الآثار: التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ. اهـ. و الحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال."
"(وَ) لَا (بَيْعٌ بِشَرْطٍ) عَطْفٌ عَلَى إلَى النَّيْرُوزِ يَعْنِي الْأَصْلُ الْجَامِعُ فِي فَسَادِ الْعَقْدِ بِسَبَبِ شَرْطٍ(لَايَقْتَضِيهِ الْعَقْدُ وَلَا يُلَائِمُهُ وَفِيهِ نَفْعٌ لِأَحَدِهِمَا أَوْ) فِيهِ نَفْعٌ (لِمَبِيعٍ) هُوَ (مِنْ أَهْلِ الِاسْتِحْقَاقِ) لِلنَّفْعِ بِأَنْ يَكُونَ آدَمِيًّا، فَلَوْ لَمْ يَكُنْ  كَشَرْطِ أَنْ لَا يَرْكَبَ الدَّابَّةَ الْمَبِيعَةَ لَمْ يَكُنْ مُفْسِدًا كَمَا سَيَجِيءُ (وَلَمْ يَجْرِ الْعُرْفُ بِهِ وَ) لَمْ (يَرِدْ الشَّرْعُ بِجَوَازِهِ)" (5/84)

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

8/محرم/1445ھ

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے