021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پائیریٹڈ سافٹ وئیر کے استعمال کا حکم
80840جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

السلام علیکم!! سوال یہ پوچھنا تھا کہ آج کل پاکستان میں pirated softwares استعمال کیے جاتے ہیں ۔ اسکا کیا حکم ہے؟ مزید یہ کے فری میں softwares استعمال کرنے کا ایک طریقہ getintopc بھی ہے ۔ دونوں کے متعلق تفصیلی رہنمائی فرما دے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ایسا سافٹ وئیر جس کے قانونی طور پر کاپی رائٹ محفوظ ہوں اور اسکے ساتھ ساتھ اس سافٹ وئیر کو کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ قیمت ادا کیے بغیر استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو ، تو ایسے پائیریٹڈ سافٹ وئیر اور get into pc کے طریقے سے استعمال کرنا دھو کہ وہی پر مبنی عمل ہے جس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔ تاہم اگر کسی کمپنی کی طرف سے اس طرح کے استعمال کی صراحتا کوئی ممانعت اور اسکو قانونا جرم نہ قرار دیا گیا ہو، اور کوئی شخص یہ عمل کر کے اس سافٹ وئیر کو کسی جائز کام میں استعمال کر رہا ہو تو اس کے اس عمل کو حرام اور ناجائز نہیں کہا جا سکتا۔

حوالہ جات
[النساء29]:
قال الله تعالى في القرآن: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ ۔
الفتاوى الهندية (44/ 106):
قال رضي الله عنه لما سألته أن ما يشترى من السوق ويعلم قطعا أنهم يبايعون الأتراك ومن غالب مالهم الحرام ويجري بينهم الربا والعقود الفاسدة كيف يكون فهو على ثلاثة أوجه فكل عين قائمة يغلب على ظنه أنهم أخذوها من الغير بالظلم وباعوها في السوق فإنه لا ينبغي أن يشتري ذلك وإن تداولتها الأيدي والثاني إن علم أن المال الحرام بعينه قائم إلا أنه اختلط بالغير بحيث لا يمكن التمييز عنه فإن على أصل أبي حنيفة رحمه الله تعالى بالخلط يدخل في ملكه إلا أنه لا ينبغي أن يشتري منه حتى يرضى الخصم بدفع العوض فإن اشتراه يدخل في ملكه مع الكراهة

احمد الر حمٰن

دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی

11/محرم الحرام/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے