021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معذور بچیوں کی موجودگی میں کیا میت کی بہنیں بھی وارث ہوں گی؟
80845میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال یہ ہے کہ اگر معذور بچیوں کے والدین کی کوئی نرینہ اولاد موجود نہ ہو تو کیا بچیوں کے ساتھ مرحوم والدین کی بہنیں بھی ان کی وراثت میں حق دار ہوں گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم کے والدین کی کوئی نرینہ اولاد موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں مرحوم کی بہنیں بھی اس کی وراثت میں حق دار ہوں گی، کیونکہ بیٹیوں کی موجودگی میں بہن عصبہ بن جاتی ہے، عصبہ سے مراد وہ رشتہ دار ہیں  جو ذوی الفروض (جن کے حصے قرآن وحدیث میں مقرر ہیں) کا حق ادا کرنے کے بعد تمام ترکہ کے حق دار کہلاتے ہیں، جیسے بیٹا اور باپ وغیرہ۔

حوالہ جات
السراجي في الميراث: (ص: 39)مكتبة البشرى:
أما العصبة مع غيره فكل أنثى عصبة مع أنثى أخرى ، كالأخت مع البنت لما ذكرنا.

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

11/محرم الحرام1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے