021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اللہ تعالی سے بعداور قربت کامطلب
80892ایمان وعقائداسلامی فرقوں کابیان

سوال

جناب مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ   ہمیں کیسے  پتہ چلے گا   کہ ہم اللہ تعالی  سے دور ہورہے ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب بندہ اللہ تعالی  کے عائد  کردہ  فرائض  کا اہتمام کرتا ہے ،حرام اور ناجائز  کاموں سے اجتناب  کرتا ہے ، ذکراللہ ، تلاوت  قرآن کریم ،توبہ اسغفار اور درود شریف  کا اہتمام کرتا ہے ، تو اس کو  اللہ تعالی  کی رضا  ء حاصل ہوتی ہے اور قرب کا درجہ نصیب ہوتا  ہے ، اس کی علامت  یہ ہے کہ اس کو  نیک  کاموں  کی تو فیق ملتی  ہے اور  دلی سکون  نصیب ہوتا ہے ،اور  جب بندہ اللہ تعالی کی نافرمانی کرتا ہے اور  حرام ،ناجائز   کاموں کا  ارتکاب کرتا ہے  تو اس سے  اللہ تعالی  ناراض  ہوتا  ہے ،وہ بندہ اللہ سے دور ہوتا ہےاس کی  علامت   ہے  کہ  نیک  کام ،نماز  ذکر وتلاوت  وغیرہ  میں  دل نہیں  لگتا  ، دلی طور پر  پریشانی میں  مبتلا رہتا  ہے۔

اللہ  تعالی کا  قرب  حاصل  کرنے کے لئے قرآن  وسنت کی تعلیمات پر عمل کیاجائے ،اور  اللہ تعالی  کے نیک صالح بندوں سے محبت اور  عقیدت  کا تعلق  قائم کیاجائے اور دین  پر چلنے کے ان سے رہنمائی  حاصل کی جائے ۔

حوالہ جات
{إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (2) الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ (3) أُولَئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ دَرَجَاتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (4) } [الأنفال: 2 - 5]

 احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ    

دارالافتاء جامعة الرشید     کراچی

١۵ محرم  الحرام  ١۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے