021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (PMEX) کا حکم
80975سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

سوال:    پاکستان مرکنٹائل ملٹی کموڈیٹی فیوچر ایکسچینج، جس میں آن لائن ٹریڈنگ ہوتی ہے بروکر کے ذریعے جس میں مشتری کا مبیع پر حکمی قبضہ ہوتا ہے،کیوں کہ پی ایم ای ایکس حسی قبضہ صرف سونے میں دیتی ہے وہ بھی صرف کراچی میں، اس کے علاوہ  اجناس فیزیکلی مہیا نہیں کرتی،  کیا اس ایکسچینج میں انویسٹمنٹ اور ٹریڈنگ کرناشرعاً جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں سونے کی چند اقسام کے علاوہ باقی تمام چیزوں میں ہونے والی ٹریڈ میں خریدی جانے والی چیز پر نہ تو قبضہ لیا اور دیا جاتا ہے اور نہ ہی قبضہ مقصود ہوتا ہے۔ اس میں مقصود قیمتوں کے فرق کو برابر کرنا ہوتا  ہے جسے کیش سیٹلمنٹ (Settlement)  کہا جاتا ہے۔ مثلاًاگر زید نے آج تیل کی خریداری کی ہے (جسے اصطلاح میں لانگ کرنا کہتے ہیں)  تو اس کا مقصد تیل خریدنا نہیں ہوتا بلکہ مستقبل میں اس کی قیمت کی بنیاد پر نفع یا نقصان حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اب اگر کل تیل کی قیمت بڑھ گئی تو زید کو نفع ہو جائے گا اور اگر کم ہو گئی تو نقصان ہو جائے گا۔   شرعاً بیع (خرید و فروخت) کا مقصد کسی چیز کی ملکیت حاصل کرنا ہوتا ہے  جو کہ یہاں پایا نہیں جاتا، لہذا یہ عمل سٹہ بازی یعنی قمار (جوے) کے تحت آتا ہے ۔ چنانچہ ٹریڈ کی یہ قسم حرام ہے اور اس سے حاصل شدہ آمدن بھی حرام اور واجب التصدق ہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

20/ محرم الحرام 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے