021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوگرکےمریض کے لئے روزہ کاحکم
81051روزے کا بیانروزے کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

شوگرکے مریض کے لئے روزہ کاکیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

روزہ رکھنے کی صورت میں شوگرکنٹرول رہتی ہے یامعمولی تکلیف ہوتی ہے توایسی صورت میں روزہ رکھناضروری ہے یاجب دن بڑے ہوں توروزہ رکھنے میں غیرمعمولی تکلیف ہوتی ہے،لیکن چھوٹے دنوں میں روزہ رکھنے میں مسئلہ نہیں ہوتاتوایسی صورت میں سردی کےدنوں میں ان روزوں کی قضاکرنالازم ہے اوراگرچھوٹے دنوں میں بھی روزہ رکھنے سے تکلیف غیرمعمولی بڑھ جاتی ہے اورآیندہ صحیح ہونے کے آثاربھی نہیں ہیں  توایسی صورت میں  ہرروزہ کے بدلہ میں فطرانہ کے برابرگندم یااس کی قیمت دیدے ،البتہ اگر بعد میں مرض جاتارہا، یا اس میں کمی ہوگئی اور دوبارہ روزہ رکھنے کی قوت پیدا ہوگئی تو جتنے روزے چھوڑے ہوں گے ان کی قضا کرنا ہوگی، اور فدیہ میں دی گئی رقم صدقہ ہوجائے گی۔

حوالہ جات
۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

      ۲۸/محرم الحرام۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے