021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرآن کی زبان میں کامیابی کاخلاصہ
81095قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

قرآن میں کامیابی کی بہت ساری تعریفیں بیان کی گئی ہیں۔ ہمیں قرآن کی زبانی کامیابی کا خلاصہ بتائیں کے ہم کس طرح کی زندگی گزار کے کامیاب ہو سکتے ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرآن مجیدکی تعلیمات کی روشنی میں اصل کامیابی تویہ ہےکہ جس دن بندہ اپنےرب سےملاقات کرے،اس کارب راضی ہوجائےاورعذاب جہنم سےنجات پاکر اس کی نعمتوں والی جنت میں داخل ہوجائے،یہی قرآن میں مذکورہ کامیابی کاخلاصہ ہے۔

قرآن مجیدمیں اللہ تعالی فرماتےہیں:

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ} [آل عمران: 185]

ترجمہ "ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنّت میں داخل کر دیا جائے، بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کاسامان ہے "۔

لیکن اس آخرت کی  کامیابی کو حاصل کرنےکےلیےدنیامیں درج ذیل  کامیابی کےاوصا ف کواپناناپڑےگا۔

۱۔ ایمان کی درستگی اور عقیدے کی سلامتی کے ساتھ اعمال صالحہ انجام دینا:

{هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (2) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ (3) وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (4) أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (5)} [البقرة:2-

۲۔اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم سےمحبت کرنا،ان کی توقیروتعظیم  کرنااورمکمل اتباع کرنا

{ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَهُ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ}[الأعراف:157]

۳۔تقوی اختیارکرنا اوراللہ کی راہ میں جہاد کرنا

:{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}[المائدة:35] 

۴۔خشوع وخضوع کےساتھ نمازوں کی حفاظت کرنا،ہرقسم کی لغویات  اورہرقسم کی فحش مجلس سےدوررہتےہیں،اللہ کی طرف سےفرض کردہ زکوۃ اداءکرتےہیں،اپنی عزت کی حفاظت کرتےہیں،امانت داری برتتےہیں،عہدومیثاق کوپوراکرتےہیں۔

{قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (1) الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ (2) وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (3) وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ (4) وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ (5) إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ (6) فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ (7) وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ (8) وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (9) أُولَئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ (10) الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (11)}[المؤمنون:1-11

۵۔صبح وشام اللہ کاذکرکرنا،اللہ کی نعمتوں کاخوب تذکرہ کرتےہوئےاللہ کاشکر بجالانا

{ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}[الأنفال:45]

۶۔حلال وحرام کی تمییزکرنا،حرام وخبیث سےبچنا،اورطیب وحلال کواختیارکرنا۔

{قُلْ لَا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}[المائدة:100

۷۔حرام کمائی اورحرام مال سےدوررہنا،خاص کرسودی کاروبار سےبچنا۔

 {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}[آل عمران:130]

۸۔ہرقسم کےشیطانی اعمال اورگناہ سےپرہیز کرنا،مثلا شراب نوشی،جوا،دیگرمنشیات وغیرہ سےبچنا۔

{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}[المائدة:90]

۹۔استغفاراورتوبہ  کرنا(گذشتہ گناہوں یا غلطیوں پر ندامت اور آئندہ اس قسم کی برائی یا گناہ نہ کرنے کا اقرار)

{وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ }[النور:31

مذکورہ بالاآیات پرشریعت کےاحکامات کی روشنی میں مذکورہ بالاآیات پراچھی طریقےسےعمل کیاجائےتودنیاو آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہےاورانہی  آیات کےمضامین کو سامنےرکھتےہوئےکہاجاسکتاہےکہ قرآن کی زبان میں کامیابی کاخلاصہ بھی یہی ہے۔

حوالہ جات
.

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

03/صفر        1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے