021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معلق طلاق کاحکم(اگر تم کوئی بھی شکایت لے کر ابو کے پاس گئی تو تمہیں طلاق ہو جائے گی ۔)
81135طلاق کے احکامطلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان

سوال

السلام و علیکم!میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر نے گھریلو جھگڑےکے باعث مجھے میرے سسر کے پاس جانے سے منع کیا اور کہا کہ اگر تم کوئی بھی شکایت لے کر ابو کے پاس گئی تو تمہیں طلاق ہو جائے گی ۔ اس کے باوجود میں گھریلو معاملات کے باعث جذبات میں اپنے سسر کے پاس چلی گئی دو بار، تو کیا اس سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟اور دوسری بات یہ کہ کیا اس کاکفارہ نہیں ہے؟ اور دوسری بار ابھی لاسٹ ٹائم اس طرح جھگڑےکے دوران میرے شوہر نے میرے ابو کو فون کر کے کہا کہ میں اسے طلاق دے رہا ہوں آپ لوگ لے کے جائیں، اگرنہیں لے کر گئے تو آپ گنہگار ہونگے، تو کیا اس سےبھی طلاق ہو جاتی ہے؟

نوٹ:خاتون سے معلوم ہوا کہ وہ سسر کے پاس گئی تو تھی مگرجان بچانے کےلیے، شکایت کےلیے  نہیں  گئی اور نہ شکایت لگائی ہے۔اور دوسرے جملے میں جو طلاق کا تذکرہ ہے اس میں بھی شوہر نے طلاق کے بعد تیسری ماہواری میں صلح کی تھی۔اور فون پر رجوع کیا تھا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں یہ جملہ    اگر تم کوئی بھی شکایت لے کر ابو کے پاس گئی تو تمہیں طلاق ہو جائے گی ۔ طلاق معلق ہے،طلاق معلق کاحکم یہ ہے کہ شرط کے پائے جانے سے طلاق  واقع ہوجاتی ہے ،مگر یہاں شکایت لے کر نہیں گئی ہے،اس لیے اس جملے سے طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔

میں اسے طلاق دے رہا ہوں آپ لوگ لے کے جائیں ،اس سے  ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے،البتہ جب انہوں نے تیسری ماہواری میں رجوع کیا ہے، تو اس سے رجوع ثابت ہوگیاہے ،لہذا نکاح برقرار ہے ،تاہم شوہر کے پاس اب فقط دوطلاقوں کااختیار ہوگا۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (9 / 213):
 "إذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته : إن دخلت الدار فأنت
طالق.".
وفی الدرالمختار(3 / 248):
"وكذا المضارع إذا غلب في الحال مثل أطلقك كما في البحر.

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

10/صفر1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے