021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آغا خانی سے آب زم زم کھجور کاہدیہ لینے کا حکم
81179ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

کیاآغاخانی حج وعمرہ کرسکتےہیں؟اگرکوئی آغاخانی عمرہ کرکےآب زمزم اورکھجورلیکرآئیں,توان سےیہ لینا چائیے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آغا خانی فرقہ کےنظریات چونکہ مسلمہ اورقطعی اسلامی عقائد اورتعلیمات کےبالکل(واضح طورپر) خلاف اورمنافی ہیں،لہذا شرعا ان کا حج وعمرہ معتبر نہیں اور ان کے احکام عام غیر مسلموں کے مقابلے میں سخت ہیں، یعنی ان کے ساتھ بلا ضرورت ومجبوری کے لین دین کرنایا ان کے ساتھ محبت کا تعلق قائم کرنا جائز نہیں،لہذا عام حالات میں  ان کے ساتھ تحائف کالین دین کرناجائزنہیں،چونکہ آب زم زم یاکھجورکاتحفہ دینےسےوہ اپنےمسلمان ہونےکاتاثردیناچاہتےہیں،اس لیےان تحائف کالینابھی جائزنہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۵صفر۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے