81286 | وقف کے مسائل | قبرستان کے مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام ، اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو بھائیوں نے ساڑھے پانچ مرلے زمین مدرسہ کے لئے وقف کی تھی ،تقریبا دس بارہ سال مدرسہ اس جگہ قائم رہا ۔ مدرسہ بنانے والوں کے ذہین میں تھا کہ یہ جگہ کم ہے ،جب بھی کوئی بڑی جگہ ملے گی تو مدرسے کو دوسری جگہ منتقل کردیں گے ،اس جگہ کے بارے میں مختلف آراء تھیں ،اس کے بعد مدرسہ اور مسجد کو دوسری جگہ منتقل کردئے گئے ، اور مدرسہ اور مسجد کی مذکورہ زمین کو فروخت کردیا گیا ،اس کے بعد مشتری نے مدرسہ اور مسجد کی بہت سی چیزوں کو فروخت بھی کردیا ،اور نقشہ بھی تبدیل کردیا ،اب مفتیان کرام سے پتا چلا کہ یہ وقف جگہ فروخت نہیں ہوسکتی تھی،جب اس بندےسے جگہ کی واپسی کا مطالبہ کیا، تو وہ اس جگہ کے بدلے اپنی زرعی زمین میں سے دوگنی زمین دینے کا کہہ رہا ہے ، اب سوال یہ ہے کہ اس جگہ کا اس طرح تبادلہ ہوسکتا ہے یا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
وقف کا حکم یہ ہے کہ موقو فہ زمین کو بیچنا ،ہبہ کرنا ،یاذاتی تصرف میں لانا شرعا جائز نہیں بلکہ جس مقصد کے لئے قوف کی گئی اسی پر خرچ کرنا ضروری ہے ۔
لہذا صورت مسئولہ میں زمین وقف کرنے اور اس پر باقاعدہ مدرسہ اور مسجد بن جانے کے بعد اس کو فروخت کردینا شرعا ناجائز عمل ہے ،یہ بیع نافذ ہی نہیں ہوئی ، لہذا فریقین کے ذمے لازم ہے کہ معاملہ ختم کریں ، اور وقف کی زمین میں مدرسہ اور مسجد کی حیثیت دوبارہ بحال کریں ۔ اس زمین کا دوسری زرعی زمین کے ساتھ تبادلہ کرنا بھی جائز نہیں۔
دوسری جگہ جو مدرسہ اور مسجد بنائی گئی ہے اس کو بھی باقی رکھنا ضروری ہے ،اگر دونوں کے انتظام اور انصرام میں مشکلات ہوں تو ایک جگہ کوکسی دوسرے عالم کے حوالے کردیں تا کہ وہ اس مدرسہ اور مسجد کا انتظام سنبھالے ۔
حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (3/ 15)
وعندهما حبس العين على حكم ملك الله تعالى فيزول ملك الواقف عنه إلى الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد فيلزم ولا يباع ولا يوهب ولا يورث. واللفظ ينتظمهما والترجيح بالدليل. لهما قول النبي صلى الله عليه وسلم لعمر رضي الله عنه حين أراد أن يتصدق بأرض له تدعى ثمغا: "تصدق بأصلها لا يباع ولا يورث ولا يوهب" ولأن الحاجة ماسة إلى أن يلزم الوقف منه ليصل ثوابه إليه على الدوام، وقد أمكن دفع حاجته بإسقاط الملك وجعله لله تعالى. إذ له نظير في الشرع وهو المسجد فيجعل كذلك.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 384)
مطلب في استبدال الوقف وشروطه الی قولہ ۰۰۰وشرط في البحر خروجه على الانتفاع بالكلية وكون البدل عقارا والمستبدل قاضي الجنة المفسر بذي العلم والعمل، وفي النهر أن المستبدل قاضي الجنة فالنفس به مطمئنة فلا يخشى ضياعه
(قوله: وشرط في البحر إلخ) عبارته وقد اختلف كلام قاضي خان في موضع جوزه للقاضي بلا شرط الواقف، حيث رأى المصلحة فيه وفي موضع منع منه: لو صارت الأرض بحال لا ينتفع بها والمعتمد أنه بلا شرط يجوز للقاضي بشرط أن يخرج عن الانتفاع بالكلية، وأن لا يكون هناك ريع للوقف يعمر به وأن لا يكون البيع بغبن فاحش، وشرط الإسعاف أن يكون المستبدل قاضي الجنة المفسر بذي العلم والعمل لئلا يحصل التطرق إلى إبطال أوقاف المسلمين كما هو الغالب في زماننا اهـ ويجب أن يزاد آخر في زماننا: وهو أن يستبدل بعقار لا بدراهم ودنانير فإنا قد شاهدنا النظار يأكلونها، وقل أن يشتري بها بدلا ولم نر أحدا من القضاة فتش على ذلك مع كثرة الاستبدال في زماننا. اهـ.
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۵ صفر ١۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |