021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ڈیوٹی کے اوقات میں ہونے والی کمی کوتاہی کو رخصتِ اتفاقیہ سے پورا کرنا
81354اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلملازمت کے احکام

سوال

حکومت کی جانب سے  سرکاری ملازم کو  ایک سال کے دوران  پچیس (25) رخصتِ اتفاقیہ کی اجازت ہے۔ میں پورے سال کے دوران زیادہ سے زیادہ دس (10) چھٹیاں یا اس سے بھی کم کرلیتاہوں ،باقی چھٹیاں ان   کوتاہیوں کی مد میں تلافی  شمار کرلیتا ہوں جو  سال کے دوران  مجھ سے ہوجاتی ہیں؛  کیونکہ کبھی دس  پندرہ منٹ کی تاخیر ہوتی ہے یا کبھی سکول سے جلدی نکلنا پڑتا ہے،تو شرعاً    ان  سے تلافی ہوجائے گی؟

تنقیح: سالانہ رخصتِ اتفاقیہ جمع نہیں ہوتیں، نہ ہی ان کے عوض کچھ ملتا ہے، اگر کوئی یہ چھٹیاں نہیں کرتا تو اس کی چھٹیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رخصتِ اتفاقیہ کے بارے حکومت کے ضابطہ کا اعتبار ہوگا۔ لہٰذا اگر حکومت رخصتِ اتفاقیہ سے اس کمی کوتاہی کو پورا کرنے کی اجازت دیتی ہے تو اس کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ یہ تقدیم، تاخیر مجموعی اعتبار سے بچ جانے والی رخصتِ اتفاقیہ سے زیادہ نہ ہو۔ لیکن اگر حکومت اس کی اجازت نہیں دیتی یا یہ تقدیم، تاخیر مجموعی اعتبار سے بچ جانے والی رخصتِ اتفاقیہ سے زیادہ ہو تو پھر رخصتِ اتفاقیہ کو اس کمی کوتاہی میں شمار کرنا درست نہیں ہوگا، بلکہ اس کمی کوتاہی کا حاضری رجسٹر میں اندراج ضروری ہوگا۔  

حوالہ جات
۔

عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

        28/صفر المظفر/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے