021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیرشرعی کام میں مصروف شخص کو سمجھانا
81323سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

ہمارے والد محترم جمیل احمد خان صاحب  نے کافی عرصہ سعودیہ میں رہے اورکمائی کی ،دن رات محنت کر کے جو رقم کمائی اور جمع کی ہے وہ ہمارے علم کے مطابق تقریباً اٹھانوے لاکھ روپے 2019 میں تھی، ان پیسوں کی سرمایہ کاری سیونگ سر  ٹیفکیٹس کی مد میں کراچی میں کی ہوئی ہے اور منافع تقریباً ماہانہ ایک لاکھ روپے بنتا ہے، جو مجاہد جمیل بھائی کے ہاتھ میں ہے، اب والدِمحترم صاحب کی عمر تقریباً پچاسی سال کی ہو چکی ہے اور عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے آجکل یادداشت بھی کمزور ہوگئی ہے اور تمام لین دین کے معاملات ہمارے بھائی مجاہد جمیل کے ہاتھ میں ہیں، وہی اپنے حساب سے معاملات چلاتے ہیں اور اپنے حساب سے خرچ کرتے ہیں، اس حوالے سے دیگربہن بھائی لاعلم ہیں۔

۔مجھے پوچھنایہ ہے کہ

 کیا ہم سب بہن بھائیوں کی مسلمان ہونے کے ناطے یہ ذمہ داری م بنتی ہے کہ ہم اپنے والدِ محترم کو ، بھائی مجاہد جمیل کو اورکسی بھی ایسے شخص کو جو اس نا پسندیدہ اور غیر شرعی فعل میں ڈوبا ہوا ہو، آگاہ کریں؟ تاکہ ہم سب آخرت میں رسوائی کا شکار نہ ہوں اس حوالے سے ہماری شرعی لحاظ سے رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

  مذکورہ رقم کا حرام منافع چونکہ آپ لوگوں پر بھی خرچ ہوتاہے، اس لیے آپ لوگوں کی ذمہ داری اس لحاظ سےاوربھی بڑ جاتی ہے کہ آپ لوگ والد اوربھائی جمیل کو سمجھائیں کہ سیونگ سر  ٹیفکیٹس  کامنافع شریعت کی رو سے حرام ہے لہذا یہ رقم یہاں سے نکال کرکسی اسلامی بنک میں رکھو،اورمنافع حاصل کرویا اس سے کوئی جائز کاروبارکرکے نفع کماؤ،حدیث میں آتاہے کہ حرام کا ایک لقمہ بھی پیٹ میں جانےسے چالیس دن تک  اس کا عمل قبول نہیں ہوتا،اور قرآن کی رو سےیہ اللہ تعالی سے جنگ کے مترادف ہے،لہذا  اس سےگریزکرنا ہوگا۔اگروالد اوربھائی کو خود سمجھانا مشکل ہو تو کسی عالم اورمفتی کے ذریعےبھی انہیں سمجھایا جاسکتاہے ۔

حوالہ جات
قال اللہ تعالی:
فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ [البقرة/279]
وفی المعجم الاوسط،( رقم: ۶۴۹۵)
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان العبد لیقذف اللقمة الحرام فی جوفہ ما یتقبل اللہ منہ عمل اربعین یوماً.  
شعب الإيمان لأبو بكر البيهقي - (ج 6 / ص 84)
عن حذيفة بن اليمان أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال :  و الذي نفسي بيده لتأمرن بالمعروف و لتنهون عن المنكر أو ليوشكن الله أن يبعث عليكم عقابا منه ثم تدعونه فلا يستجيب لكم .
 قال الإمام أحمد رحمه الله : فثبت بالكتاب و السنة وجوب الأمر بالمعروف و النهي عن المنكر ثم إن الله تعالى جعل الأمر بالمعروف و النهي عن المنكر فرق ما بين المؤمنين و المؤمنات لأنه قال :  { المنافقون والمنافقات بعضهم من بعض يأمرون بالمنكر وينهون عن المعروف }  و قال : { المؤمنون والمؤمنات بعضهم أولياء بعض يأمرون بالمعروف وينهون عن المنكر }
 فثبت بذلك أن أخص أوصاف المؤمنين و أقواها دلالة على صحة عقدهم و سلامة سريرتهم هو الأمر بالمعروف و النهي عن المنكر ثم إن ذلك ليس يليق بكل أحد و إنما هو من الفروض التي ينبغي أن يقوم بها سلطان المسلمين إذا كانت إقامة الحدود إليه و التعزيز موكولا إلى رأيه فينصب في كل بلد و في كل قرية رجلا صالحا قويا عالما أمينا و يأمره بمراعاة الأحوال التي تجري فلا يرى و لا يسمع منكرا إلا غيره و لا يبقى معروفا محتاجا إلى الأمر به إلا أمره به إلا أمره و كلما وجب على فاسق حدا أقامه و لم يعطله فالذي شرعه أعلم بطريق سياستهم
 قال : و كل من كان من علماء المسلمين الذين يجمعون بين فضل العلم و صلاح العمل فعليه أن يدعو إلى المعروف و يزجر عن المنكر بمقدار طاقته فإن كان تعليق ابطال المنكر و رفعه و ردع المتعاطي له عن فعله و إن كان لا يطيق ذلك بنفسه و يطيقه بمن يستغني عن فعله إلا ما كان طريقة طريق الحدود و العقوبة فإن ذلك إلى السلطان دون غيره و إن كان لا يطيق إلى القول قال و إن و العقوبة فإن ذلك إلى السلطان دون غيره و إن كان لا يطيق إلا القول قال و إن لم يطق إلا الإنكار بالقلب انكر و الأمر بالمعروف في مثل النهي عن المنكر إن اسمع العالم المصلح لا يدعو إليه و يأمر به فعل و إن لم يقدر إلا على القول قال و إن لم يقدر إلى على الإرادة بقلبه أراده و تمنى على الله عز و جل فلعله أن يشفعه به.

حکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

30/صفر1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے