021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آخرت میں کامیابی کےلیےکن چیزوں کا ہوناضروری ہے؟
81385ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

آخرت میں کامیابی کے لیے کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے - نیز مجھے اعمال کے ساتھ کن کن چیزوں پر یقین اور ایمان ضروری ہے۔

     

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آخرت کی اصل کامیابی تویہ ہےکہ جس دن بندہ اپنےرب سےملاقات کرے،اس کارب راضی ہوجائےاورعذاب جہنم سےنجات پاکر اس کی نعمتوں والی جنت میں داخل ہوجائے۔

 قرآن مجیدمیں اللہ تعالی فرماتےہیں:

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ} [آل عمران: 185]

ترجمہ "ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنّت میں داخل کر دیا جائے، بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کاسامان ہے "۔

لیکن اس آخرت کی  کامیابی کو حاصل کرنےکےلیےدنیامیں درج ذیل  کامیابی کےاوصا ف کواپناناپڑےگا:

۱۔ ایمان کی درستگی اور عقیدے کی سلامتی کے ساتھ اعمال صالحہ انجام دینا۔

۲۔اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم سےمحبت کرنا،ان کی توقیروتعظیم  کرنااورمکمل اتباع کرنا۔

۳۔تقوی اختیارکرنا اوراللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔

۴۔خشوع وخضوع کےساتھ نمازوں کی حفاظت کرنا،ہرقسم کی لغویات  اورہرقسم کی فحش مجلس سےدوررہتےہیں،اللہ کی طرف سےفرض کردہ زکوۃ اداءکرتےہیں،اپنی عزت کی حفاظت کرتےہیں،امانت داری برتتےہیں،عہدومیثاق کوپوراکرتےہیں۔

۵۔صبح وشام اللہ کاذکرکرنا،اللہ کی نعمتوں کاخوب تذکرہ کرتےہوئےاللہ کاشکر بجالانا۔

۶۔حلال وحرام کی تمییزکرنا،حرام وخبیث سےبچنا،اورطیب وحلال کواختیارکرنا۔

۷۔حرام کمائی اورحرام مال سےدوررہنا،خاص کرسودی کاروبار سےبچنا۔

۸۔ہرقسم کےشیطانی اعمال اورگناہ سےپرہیز کرنا،مثلا شراب نوشی،جوا،دیگرمنشیات وغیرہ سےبچنا۔

۹۔استغفاراورتوبہ  کرنا(گذشتہ گناہوں یا غلطیوں پر ندامت اور آئندہ اس قسم کی برائی یا گناہ نہ کرنے کا اقرار)

شریعت کےاحکامات کی روشنی میں مذکورہ بالاآیات پراچھی طریقےسےعمل کیاجائےتوصرف آخرت نہیں،بلکہ دنیاو آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔۔۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

02/ربیع الاول      1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے