021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سودی قرضہ سے تعمیر کیے گئے مکان میں رہنے کا حکم
81485سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

آج کل جس مکان میں رہ رہا ہوں وہ بینک سےسود پر قرضہ لے کر تعمیر کیا تھا، کیا اس مکان میں رہنا جائز ہے؟نیز سودی رقم سے گھر کی  جوچیزیں لی ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جس طرح سود پر قرضہ دینا حرام ہے اسی طرح سود پر قرضہ لینا بھی ناجائز اور حرام ہے ،تاہم اگر کوئی شخص  سودی  قرضہ وصول  کرلے تو اسے سودی معاملہ کرنے کا گناہ تو ضرور  ہوگا، البتہ قرض کے طور پر لی گئی رقم حرام نہیں کہلائے گی، کیونکہ بینک کے پاس موجود ساری رقوم حرام نہیں ہوتیں، بلکہ زیادہ تر رقوم جو لوگوں سے لی ہوتی ہیں، وہ حلال ہوتی ہیں، اس لیے بینک سے لیے گئے پیسے حرام نہیں ہوں گے، لہٰذا اس قرض کی رقم سے خریدا گیا مکان بھی آپ کے لیے حرام نہیں ہوگا،لیکن بینک نےآپ سے  قرض پرجو  اضافی رقم وصول  کی ہے وہ سود ہونے کی وجہ سے بینک کے لیے حرام ہے۔

حوالہ جات
القرآن الكريم ، البقرة  (275):
﴿أَحَلَّ اللہ البيع وَحَرَّمَ الربا﴾
القران الكريم ، البقرة:( ۲۷۸الی ۲۸٠)
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ  وَذَرُوْا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِيْنَ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَأْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللهِ وَرَسُوْلِه وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ أَمْوَالِكُمْ لَاتَظْلِمُوْنَ وَلَا تُظْلَمُوْنَ وَإِنْ كَانَ ذُوْ عُسْرَةٍ فَنَظِرَة إِلٰى مَيْسَرَةٍ وَأَنْ تَصَدَّقُوْا خَيْر لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴾
 (صحیح مسلم :4093):
"عن جابر،قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء."
(الدرالمختار: 166/5):
"قال ابن المنذر: أجمعوا على أن المسلف إذا شرط على المستسلف زیادة أو ھدیة  فأسلف على ذلك إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا."

عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

24؍ربیع الاول؍1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے