021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کفریہ کلمات  سےتوبہ کاطریقہ
81637ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

 سوال: اگر کسی سے پانچ چھ کلمات کفر صادر ہوئے ہوں اور اسکو یاد بھی ہو کہ کیا کیا بولا تھا اور ایک دو کفریہ اعمال صادر ہوئے ہوں اور شرک بھی ہوا ہو اور وہ ایسے توبہ کرے کہ اے اللہ میرے سے جتنے کفریات صادر ہوئے ہیں ان تمام سے توبہ کرتا ہوں اور جو شرک ہوا ہے اس سے بھی توبہ کرتا ہوں پھر کلمہ پڑھ لے اور اس کے بعد عبادات بھی کرے نکاح بھی کرے تو کیا وہ مسلمان ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں تجدیدایمان کاجوطریقہ اختیارکیاگیاہے، شرعادرست ہے،اس طرح کرنےکےبعدتوبہ قبول ہوجائےگی اوروہ شخص پہلےکی طرح   مسلمان ہوجائےگا۔

مزیدیہ کہ ایمان مجمل ومفصل میں مذکورہ بنیادی عقائد  کاصدق دل سےاعتراف کرے،جس چیزکےانکارکی وجہ سےایمان سےخارج ہواتھا،اس کاصدق دل سےاقرارکرلے،یااگرایمان کےخلاف کسی چیز کواختیار کرلیاتھاتواس سےصدق دل سےبیزاری وبراءت کااعلان کرلے۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

/12ربیع الثانی    1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے