021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آفلیٹ مارکیٹنگ ( Affiliate Marketing) کے ذریعہ کاروبار کرنا
81647خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

 سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھے آن لائن کمائی خاص طورپرایفلیٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing) کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ یہ جائز ہے یا نہیں؟ یہ کمیشن بیسڈ (Commission Base ) کام ہوتا ہے اس میں ایمیزون (Amazon) ،فائور (Fiverr)اور دیگر ویب سائٹس جو کمیشن دیتی ہیں، اس سے کمایا جاتا ہے۔ شریعت میں اس بارے میں کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ یہ مسئلہ بتا دیجئے۔ جزاک اللہ خیرا

              

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایفیلیٹ مارکیٹنگ وغیرہ میں کمیشن بیسڈ کاموں  کا کمیشن درج ذیل تین شرائط کےساتھ جائزہے:

۱۔جس  پروڈکٹ کےلنک وغیرہ شیئرکرنےپرکمیشن دیاجاتاہےوہ پراڈکٹ شرعاجائزہو۔

۲۔کمیشن  پہلےسےطےشدہ ہو(یاتومتعین رقم طےشدہ ہویاپھرپراڈکٹ کی قیمت کےمتعین فیصدکےبقدررقم طےہو)

۳۔کسی  قسم کی جہالت نہ ہو۔

اگرمذکورہ بالا تین شرطیں پائی جائیں توایفیلیٹ مارکیٹنگ کےذریعہ کاروبارکرنااوراس کی اجرت لینا جائزہوگاورنہ نہیں۔

حوالہ جات
"الدر المختار و حاشیۃ ابن عابدین" 6/47، ط: دار الفکر:
إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا يقدر فيه الوقت ولا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة ويطيب الأجر المأخوذ لو قدر أجر المثل۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

13/ربیع الثانی    1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے