021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جن بچوں کےنام جائیدادہے،ان کی فوتگی کی صورت میں بہن بھائیوں کاحصہ ہوگایانہیں ؟
81634میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال یہ ہے کہ جن بچوں کے نام پر جائیداد ہے ان میں سے اگر کوئی فوت ہو جائے تو جائیداد ان تمام 6 بہن بھائیوں میں تقسیم ہو جائے گی؟چاہے اس بچے کے بچے ہوں یا نہ ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 اگرہبہ کرکےقبضہ بھی دےدیاجائےتووہ چیزذاتی ہوجاتی ہے،لہذاوہ اب(جس کو ہبہ کی گئی ہے) اس کےورثہ میں تقسیم ہوگی ،اوربہن بھائی چونکہ عام حالات میں وارث نہیں ہوتے،لہذاعمومی طورپریہ کہنادرست نہیں ہوگاکہ بہن بھائیوں میں تقسیم ہوجائےگی،بلکہ اس کی وفات کےوقت موجود ورثہ کو دیکھاجائےگا۔

وفات کےوقت اگرنرینہ اولاد نہ ہوتوبہن بھائیوں کامیراث میں حصہ ہوتاہے،لہذااس صورت میں بہن بھائیوں میں تقسیم ہوگی ورنہ نہیں ۔

حوالہ جات
"الفتاوى الهندية " 51 / 319:
ويسقط الإخوة والأخوات بالابن وابن الابن وإن سفل۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

13/ربیع الثانی    1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے