021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میزان بینک میں کفالہ اکاؤنٹ
81801سود اور جوے کے مسائلانشورنس کے احکام

سوال

میزان بینک کفالہ اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے جس میں سالانہ منافع اکاؤنٹ میں جمع ہوتا رہتا ہے اور مدت کم از کم 3 سال تا 15 سال جو منتخب کی جائے وہ ہوتی ہے اور ماہانہ کم از کم 2000 روپے سے شروع ہوسکتا ہے مدت متعلقہ مکمل ہونے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر اپنی اصل رقم مع منافع کے حاصل کرسکتا ہے مثلاً زید نے میزان کفالہ اکاؤنٹ کھلوایا 3 سال کے عرصے کے لیے اور ماہانہ 5000 قسط پر اب مثلاً اس 3 سال میں 5000ہزار ماہانہ کے حساب سے کل رقم 180,000بنتی لیکن کفالہ اکاؤنٹ کی وجہ مدت مکمل ہونے آپ کو 2 لاکھ ملیں گے میزان بینک کا کہنا ہے کہ یہ منافع اور کفالہ اکاؤنٹ یہ سب حلال طریقے پر ہے اور علماء اکرام سے تصدیق شدہ ہے آپ رہنمائی فرمائیں اس معاملے پر جزاک اللہ خیرا کثیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میزان بینک کا "کفالہ" پروگرام انشورنس کے متبادل "تکافل" پر مبنی ہے۔ چونکہ دار الافتاء جامعۃ الرشید میں تکافل کا موجودہ نظام فی الحال زیرِ غور ہے، اب تک اس کے جواز یا عدمِ جواز کا فتوی نہیں دیا گیا، اس لیے ان سوالات کے جوابات کے لیے میزان بینک کے شریعہ بورڈ، شریعہ ڈیپارٹمنٹ، یا پھر ان علمائے کرام سے رجوع کیا جائے جنہوں نے تکافل کے موجودہ نظام کے جواز کا فتویٰ دیا ہے

حوالہ جات

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

28/ربیع الثانی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے