021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مناسخہ (نانا، نانی اور والدہ کی میراث) کا حکم
81822میراث کے مسائلمناسخہ کے احکام

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے نانا کا جب انتقال ہوا تھا تو انہوں نے وراثت میں ایک مکان چھوڑا تھا، لیکن وہ ورثاء کے درمیان تقسیم نہیں ہوا تھا۔ اس کے بعد ہماری نانی کا بھی انتقال ہو گیا تھا، اور متروکہ جائیداد حسبِ سابق تقسیم نہیں ہوئی۔ پھر ہماری والدہ کا انتقال ہو گیا اور زندگی میں ان کو اپنے والدین کی جائیداد کا حصہ تقسیم ہوکر نہیں ملا۔

1. سوال یہ ہے کہ نانا کی متروکہ جائیداد کی تقسیم کا طریقۂ کار کیا ہوگا؟ ان کے ورثاء میں ان کی زوجہ، 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

2. نیز ہماری والدہ کو جو حصہ ملے گا، اس کی تقسیم کاطریقۂ کار کیا ہوگا؟ والدہ کے ورثاء میں شوہر، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

1. سوال میں ذکر کردہ صورت میں نانا کی وفات کے بعد سب سے پہلے ان کے ترکہ سے تجہیز و تکفین کا معتدل خرچہ نکالا جائے گا، بشرطیکہ کسی نے بطور احسان یہ خرچہ نہ اٹھایا ہو، اُس کے بعد ان پر اگر کوئی قرض ہے تو وہ ادا کیا جائے گا، پھر اگر غیرِ وارث کے حق میں کوئی وصیت تھی تو ایک ثلث (3/1) میں سے اس کی ادائیگی ہوگی۔ ان سب کے بعد جو کچھ بچے گا اُس میں ترکہ کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ گھر کی مالیت کے کُل آٹھ حصے کرکے درجِ ذیل نقشے کے مطابق تمام ورثاء کو ملیں گے:

ورثاء

عددی حصے

فیصدی حصے

بیوہ (سائل کی نانی)

ایک حصہ

%12.5

بیٹا (سائل کے ماموں)

دو حصے

%25

(1) بیٹی (سائل کی والدہ)

ایک حصہ

%12.5

(2) بیٹی (سائل کی خالہ)

ایک حصہ

%12.5

(3) بیٹی (سائل کی خالہ)

ایک حصہ

%12.5

(4) بیٹی (سائل کی خالہ)

ایک حصہ

%12.5

(5) بیٹی (سائل کی خالہ)

ایک حصہ

%12.5

ٹوٹل

8 حصے

100

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مذکورہ بالا تقسیم کے بعد آپ کی نانی کے حصے میں جو ترکہ آئے گا، اس میں سے بھی سب سے پہلے ان کی تجہیز و تکفین کا معتدل خرچہ نکالا جائے گا، بشرطیکہ کسی نے بطور احسان یہ خرچہ نہ اٹھایا ہو، اُس کے بعد ان پر اگر کوئی قرض ہے تو وہ ادا کیا جائے گا، پھر اگر غیرِ وارث کے حق میں کوئی وصیت تھی تو ایک ثلث (3/1) میں سے اس کی ادائیگی ہوگی۔ ان سب کے بعد ترکہ میں سے جو کچھ بچے گا اُس کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ اُس کے کُل 7 حصے کرکے درجِ ذیل نقشے کے مطابق ورثاء میں تقسیم ہوں گے:

ورثاء

عددی حصے

فیصدی حصے

بیٹا (سائل کے ماموں)

دو حصے

%28.5714

(1) بیٹی (سائل کی والدہ)

ایک حصہ

%14.2857

(2) بیٹی (سائل کی خالہ)

ایک حصہ

%14.2857

(3) بیٹی (سائل کی خالہ)

ایک حصہ

%14.2857

(4) بیٹی (سائل کی خالہ)

ایک حصہ

%14.2857

(5) بیٹی (سائل کی خالہ)

ایک حصہ

%14.2857

ٹوٹل

7 حصے

100

 

 

 

 

 

 

 

 

2. مذکورہ بالا دونوں تقسیموں کے بعد آپ کی والدہ کو جو حصہ اپنے والدین (سائل کے نانا اور نانی) سے ملے گا، اس میں سے اگر ان پر کوئی قرض ہے تو سب سے پہلے وہ ادا کرنا ضروری ہے، پھر اگر غیرِ وارث کے حق میں کوئی وصیت تھی تو ایک ثلث (3/1) میں سے اس کی ادائیگی ہوگی۔ ان سب کے بعد ترکہ میں سے جو کچھ بچے گا اُس کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ کُل ترکہ کے 20 حصے کرکے درجِ ذیل نقشے کے مطابق ورثاء کو ملیں گے:

ورثاء

عددی حصے

فیصدی حصے

شوہر

5 حصے

%25

بیٹا (1)

6 حصے

%30

بیٹا (2)

6 حصے

%30

بیٹی

3 حصے

%15

ٹوٹل

20 حصے

100

     
حوالہ جات
تحفة الملوك (ص:246):
"الأب له السدس مع الابن ... والزوج له النصف عند عدم الولد وولد الابن والربع مع أحدهما ... الزوجة لها الربع عند عدم الولد وولد الابن واحدة كانت أو أكثر، والثمن مع أحدهم ... العصبة بالغير والعصبة بغير: كل أنثى فرضها النصف تصير عصبة بأخيها، فلا يفرض لها ويكون المال بينهما للذكر مثل حظ الأنثيين، وهي البنت."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

29/ربیع الثانی/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے