021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"ایک عورت کا چار اشخاص کو جہنم میں لے جانا” روایت کی حقیقت
80981حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ایک عورت اپنے ساتھ چار اشخاص کو جہنم لے کر جائے گی، باپ، بھائی، شوہر، بیٹا۔ یہ روایت درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس معنی کی کوئی بھی صحیح یا ضعیف روایت ہمیں نہیں مل سکی، مزید یہ کہ یہ روایت شریعت کے اس اصول کے خلاف ہے کہ کوئی شخص دوسروں کے گناہوں کے عوض جہنم میں داخل ہو۔ چنانچہ فرمان باری تعالی ہے:
وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى (سورۃ الانعام 164)

"اور جو شخص بھی کوئی عمل کرتا ہے وه اسی پر رہتا ہے اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔

اور نبی ﷺ  کا فرمان ہے:

ألا لا يجني جان إلا على نفسه ألا لا يجني جان على ولده ولا مولود على والده (الجامع الصحيح سنن الترمذي (4/ 245)

خبردار! مجرم اپنے جرم پر خود پکڑا جائے گا، (یعنی جو قصور کرے گا وہ اپنی ذات ہی پر کرے گا اور اس کا مواخذہ اسی سے ہو گا) باپ کے جرم میں بیٹا نہ پکڑا جائے گا، اور نہ بیٹے کے جرم میں باپ۔

حوالہ جات

احمد الرحمٰن

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

24/محرم الحرام/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے