021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"حضرت ابو ذر غفاری کا قاتل کی ضمانت لینا” روایت کی حقیقت
80986حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

دو شخص حضرت عمر فاروق ﷛ کی محفل میں داخل ہوئے اور ایک شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے۔ چنانچہ اس شخص نے اقرار کیا اور کچھ امانتیں واپس کرنے کے لیے تین دن کی مہلت مانگی جس پر ابوذر غفاری ﷛ نے ان کی ضمانت دی۔

مذکورہ واقعہ مستند ہے یا نہیں؟ اگر مستند ہے تو پورا قصہ کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ واقعہ کا ذکر کسی بھی مستند حدیث کی کتاب میں ہمیں نہیں ملا اور نہ ہی حیاتِ صحابہ رضی اللہ عنھم کے متعلق لکھی گئی معتمد کتب میں ملا ہے۔ البتہ بعض ادبی کتب میں اس واقعہ کا ذکر موجود ہے لیکن وہ  بھی بلاسند موجود ہے۔ بظاہر یہ روایت ثابت نہیں ۔ اس لیے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فضائل اور ان کی عالی صفات کے متعلق بہت سے مستند واقعات موجود ہیں، ان مقدس ہستیوں کی نسبت انہی صحیح اور ثابت واقعات کو بیان کیا جائے۔

حوالہ جات

احمد الرحمٰن

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

24/محرم الحرام/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے