021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک تولہ سونے سے کم زیور کے ساتھ نقدی نہ ہو تو قربانی کا حکم
80469قربانی کا بیانوجوب قربانی کانصاب

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: میری زوجہ کے پاس قریباً ایک تولہ زیور موجود ہے۔ میں اپنی زوجہ کو جیب خرچ بھی دیتا ہوں تاکہ وہ اسے اپنی مرضی سے جہاں چاہے خرچ کر سکے۔ گھر کا خرچ اور ضروریات سب  میں ادا کرتا ہوں، بیوی کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے، لیکن میری زوجہ ان پیسوں کو اپنی طرف سے گھر کے اخراجات میں استعمال کر دیتی ہے، اب اس کے پاس زیور کے علاوہ کوئی رقم موجو نہیں ہے، کیا اس پر قربانی واجب ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں قربانی کےایام (10، 11، 12 ذی الحجہ) میں اگر آپ کی زوجہ کے پاس موجودہ زیور کے ساتھ کچھ نقدی رقم بھی  آجائے اگرچہ وہ کم سے کم ہی یوں نہ ہو تو اس پر قربانی واجب ہوگی وگرنہ قربانی واجب نہ ہوگی۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (42/ 225):
"( وأما ) ( شرائط الوجوب ) : منها اليسار وهو ما يتعلق به وجوب صدقة الفطر دون ما يتعلق به وجوب الزكاة"
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 312):
"وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر (لا الذكورة فتجب على الأنثى) خانية۔۔۔۔(قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا"

احمد الر حمٰن

دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی

28/ذو القعدہ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے