021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک بیوہ،دوبھائیوں اور تین بہنوں میں تقسیمِ میراث
82054میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میرے تایا زاد بھائی مفتون احمد رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں،ان کی میراث کی تقسیم کے بارے میں راہنمائی فرمائیں،ورثا کی تفصیل درج ذیل ہے:

ایک بیوہ، دو بھائی اور تین بہنیں،مرحوم کی اولاد نہیں ہے اور والدین کا انتقال ہوچکا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو سونا،چاندی،نقدی،جائیداد یا اس کے علاوہ کوئی بھی چھوٹا،بڑا سامان وفات کے وقت آپ کے مرحوم بھائی کی ملکیت میں تھا سب ان کا ترکہ ہے،جس میں ٪25 ان بیوی کو،٪21.428 ان کے ہر بھائی کو اور ٪10.714 ان کی ہر بہن کو ملے گا۔

حوالہ جات
"الدر المختار " (6/ 769):
"فقال: (فيفرض للزوجة فصاعدا الثمن مع ولد أو ولد ابن) وأما مع ولد البنت فيفرض لها الربع (وإن سفل والربع لها عند عدمهما) فللزوجات حالتان الربع بلا ولد والثمن مع الولد".
"الدر المختار " (6/ 775):
"ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب ..... (ثم جزء أبيه الأخ) لأبوين (ثم) لأب......
ثم شرع في العصبة بغيره فقال (ويصير عصبة بغيره البنات بالابن وبنات الابن بابن الابن) وإن سفلوا (والأخوات) لأبوين أو لأب (بأخيهن) فهن أربع ذوات النصف والثلثين يصرن عصبة بإخوتهن".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

19/جمادی الاولی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے